دورہ انگلینڈ:حتمی قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

0
10
دورہ انگلینڈ:حتمی قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

دورہ انگلینڈ:حتمی قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا

قومی ٹیم کے کورونا پازیٹیو آنے والے دس کھلاڑیوں کا آج دوبارہ ٹیسٹ ہوگا جس کے بعد کھلاڑیوں کے ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔
دورہ انگلینڈ کے لیےقومی اسکواڈ کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کے سلسلہ میں پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ میں کورونا پازیٹیو آنے والے دس کھلاڑیوں کا آج دوبارہ ٹیسٹ ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ ان کے اپنے اپنے شہروں میں ہو گا ۔حارث روف ، حیدر علی اور شاداب خان کی ٹیسٹنگ راولپنڈی میں ہوگی جبکہ محمد رضوان ،فخر زمان اور عمران خان کی ٹیسٹنگ پشاور میں ہوگی اور کرکٹرمحمدحفیظ اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ لاہور میں ہوں گے جبکہ محمد حسنین اور کاشف بھٹی کی ٹیسٹگ کراچی میں ہوگی۔
بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ مساجر ملنگ علی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ لاہور میں ہوگا،تمام کھلاڑی اور مساجر ملنگ علی سیلف آئسو لیشن میں ہیں اور کھلاڑیوں کے ٹیسٹ رپورٹس اور دورہ انگلینڈ کے لئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔