مومن کبھی مایوس نہیں ہوتا کیونکہ مایوسی کفر ہے

مومن کبھی مایوس نہیں ہوسکتا ہے .کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے ••(ان مع العسریسرہ) “بےشک ہر مشکل کیساتھ آسانی ہے”مومن کو مایوسی زیب نہیں دیتی کیونکہ ہماری تعلیم یہ ہے کہ••(لا یکلف اللہ نفس الا وسعھا)”اللہ پاک کسی نفس پہ اسکی جان سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے”

مومن مایوسی کو اپنے پاس نہیں آنے دیتا کیونکہ ہمیں سکھایا گیا ہے کہ••(“لا تحزن ان اللہ معنا” )” غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے” مومن مایوس نہیں ہوتا کیونکہ قرآن پاک گواہی دیتا ہے کہ ••( و ما کان ربک نسیا) ” اور تیرا رب بھولنے والا نہیں”مومن مایوس نہیں ہوسکتا کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ ••( ان ربی لسمیع الدعاء) “بے شک میرا رب دعا سننے والا ہے”مومن مایوس نہیں ہوتا کیونکہ رب کائنات خود فرماتا ہے••(لا تقنطو من رحمت اللہ) “خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہوں” مومن خدا پہ یقین رکھتا ہے

کیونکہ ••( نصر من اللہ و فتح قریب) “خدا کی طرف سے مدد اور فتح عنقریب ہوگی”جب یہ سب ہمیں قرآن میں سکھایا گیا ہے تو کیا ہمیں مایوس ہونا چاہیئے اسکی رحمت سے اس پر یقین رکھو بے شک یقین رکھنے والوں کیلیے معجزے ہوتے ہیں . یقین رکھنے والوں کیلیے ہی کُن کہا جاتا ہے .دعا کوئی بھی رد نہین ہوتی بس ہم انتظار نہیں کرتے ،دستک کا تسلسل مانگنے والے کی شدت کو ظاہر کرتا ہے اور شدت سے مانگنے والوں کوخالی نہیں لوٹایا جاتا ♥️|فبای الاء ربکما تکذبن|

Leave a Comment