عید کا چاند دیکھ کر یہ ضرور پڑھیں

چاند رات جیسے ہی آپ چاند کو دیکھیں تو اس عمل کوضرور کریں۔ا نشاءاللہ! اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ کی ہر حاجت پوری ہوگی۔ ہر غم دور ہوجائے گا۔ ایک مرتبہ عید کے دن قریب آنے لگے ایک شخص حضرت امام علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کرنے لگا یا علی! میری دعائیں قبول نہیں ہوتی ۔ میرے اعمال بد ہیں۔ تو امام علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے شخص!میں نے اللہ کے رسول اللہﷺ سے سنا کہ جو انسان عید کا چاند دیکھ کر” سورت الفاتحہ ” پڑھے اور جو بھی دعا مانگے

تو اللہ تعالیٰ وہ دعا رد نہیں کرتا۔ کیونکہ عیدکا چاند مومن کےلیے خوشی کی نشانی ہے۔ اللہ نے عید کے چاند زمین والوں کے لیے نعمت بنا کر آشنا کیا۔ جو عید کا چاند دیکھ کر خوش ہوتاہے۔ اور اس وقت جو بھی دعا مانگتا ہے اللہ وہ دعا رد نہیں کرتا۔ تو اس شخص نے کہایا علی ! اگر کوئی انسان عید کا چاند دیکھ نہ پائے تو کیا کرے تو امام علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس وقت وہ عید کا چاند نظر آنے کی خبر سنے اس وقت فوراً “سورت الفاتحہ ” پڑھ کر دعا مانگیں۔ انشاءاللہ! یقیناً اللہ تعالیٰ وہ دعا قبول کرے گا۔ اس کے ساتھ ایک اور چھوٹا عمل آپ کو بتائیں گے ۔ آپ جب عید کا چاند دیکھیں تو دو رکعت نماز نفل ضرور ادا کریں۔ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ نے کیسے اداکرنے ہیں؟ آپ نے یہ نفل بھی خاص کرعید کے چاند کو دیکھ کرکرنا ہےدیکھ نہیں پاتے اور سن لیتے ہیں تب بھی کرلیتے ہیں ۔ یہ صلوۃ الحاجات کی نماز ہے۔

دو رکعات نفل نماز آپ نے پڑھنے ہیں۔ اور ساتھ میں اللہ تعالیٰ کے دو بابرکت نام ایک سوایک مرتبہ پڑھنے ہیں۔ عید کا چاند دیکھنے کے بعد آپ نے اس عمل کوکرنا شروع کرناہے۔ حد یث مبارکہ کی روشنی میں بتاتے ہیں کہ آپ نے ان نفل کو کیسے اداکرناہے؟ ہر حاجت پوری ہوگی۔ زندگی جنت بن جائے گی۔ سالہا سال گھر میں برکت ہوگی۔ اور بھی بہت سارے فیض آپ کو اس عمل سے حاصل ہوں گے۔ سب سےپہلے آپ جب بھی چاند دیکھیں تو چاند دیکھنے کے بعد دعاضرور پڑھا کریں۔ وہ دعا ” اللھم اھلہ علینا بالیمن والایمان والسلامتہ والاسلام ربی وربک اللہ ” ہے۔ آپ اس دعا کو سات مرتبہ اول وآخر درود شریف کے ساتھ سات سات مرتبہ پڑھ سکتےہیں۔ ا س کے بعد آپ نے مغر ب کی نماز اد ا کرنی ہے۔ اس کے بعد آپ نے صلوۃ الحاجات کی نماز ادا کرنی ہے۔ بہت ساری حدیث مبارکہ میں ہے کہ نبی اکرمﷺ نے ایک نابینا صحابی کو اپنی حاجت کرنے والی دو رکعت نماز نفل کے متعلق بتایا ان کی بینائی لوٹ آئی۔

طریقہ عمل وہی ہے جو نفل ادا کرنے کا ہوتا ہے۔ دو نفل رکعات نماز حاجات صلوۃ الحاجات کی نیت کرتے ہوئے آپ نے پڑھناہے۔ لیکن آپ نے اس کے بعد اس دعا کوخاص کرکرنا ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتاہوں/کرتی ہوں۔ اور تیری طرف توجہ کرتی ہوں۔ حضور اکرمﷺ کے وسیلے سے اے محمدﷺ ! میں آپ کے وسیلے سے اپنے رب کی بارگاہ میں اپنی حاجت پیش کرتی ہوں /کرتاہوں۔ اے اللہ ! میرے حق میں حضور اکرمﷺ کی شفاعت نصیب فرما۔ آمین۔ آپ نے نماز صلوۃ الحاجات کی پڑھ لی ۔ آپ نے اس جگہ سے اٹھنا نہیں ہے ۔ بغیر کسی بات چیت کیے اسی جگہ بیٹھے آپ نے اللہ تعالیٰ کے دو صفاتی نام “یارحمن ، یارحیم ” ایک سو ایک مرتبہ پڑھنے ہیں۔ آپ نے اکٹھے ہی پڑھنےہیں۔ جب آپ پڑھ لیں۔ اس کے بعدگڑ گڑا کر اللہ کی بارگاہ میں اپنی حاجت کے لیے دعا کرنی ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ اگلے سال بھی ہمیں خوشیوں کے ساتھ رمضان کے روزے رکھنا نصیب فرمائے اور اللہ تعالیٰ سے تمام امت مسلمہ کے لیے ضرور دعا کرے ۔

اپنے لیے اپنے ساتھیوں کے لیے اور سب کے لیے دعا کرے۔

Leave a Comment