ملک کے کن کن شہروں میں آج بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اردو نیوز! محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخواسمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش برسنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ اور مالاکنڈ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ کراچی میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ، کیویز ٹیم کی کپتانی کون کریگا اور کونسے اہم کھلاڑی شامل نہیں ہونگے؟

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دوران پاکستان کے دوران ٹام لیتھم ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن, ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ، جیمی نیشیم، کائل جیمسین اور راس ٹیلر ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اس دورے کی منظوری دے چکا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے کے دوران تین ون ڈے میچز اور پانچ ٹی 20 میچز کھیلے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17 ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ پانچوں ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!