کہتے ہیں کہ جب تم کسی کے لیے کچھ محسوس کرتے ہو ے ں تو ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ دوسرے کو اس کا احساس تک نہ ہو کیونکہ روحیں روحوں کی زبان سمجھنے میں کبھی دھوکہ نہیں کھاتی ۔ مرد کی نگاہ کا بھی ایک معیار ہے ، رک جاۓ ۔ کسی چہرے پر تو مسافت تمام شد ۔ جس دل میں سچی محبت ہو وہ آپ کی غیر موجودگی میں بھی آپ کا احساس سر آنکھوں پر اٹھاۓ پھرتے ہیں ۔ من پسند
انسان تمام حواس خوبصورت نا بنادیتا ہے ، سوچنے کے انداز تک بدل دیتا ہے محض ایک انسان کی موجود گی آپ کو دنیا سے بیگانہ کر دیتی ہے ، ایسی بے خودی صرف محبت میں ہی میسر اسکتی ہے ۔ دھیان سے اگر آپ دل والے ہیں تو دماغ والوں کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں ، گہری بات ہے سوچئے گا ۔ کسی بے وفا کے ساتھ کوئی اور بے وفائی کر جاۓ تو اسے ماضی کا وفادار بڑی شدت سے یاد آنے لگ جاتا ہے ۔ تم کسی شخص کو اتنی آسانی سے اپنے دماغ نہیں نکال سکتے ، خاص طور پہ تب جب ا وہ شخص ایک خاص داغ آپ کے دل پر چھوڑ گیا ہو ۔ جب ہمیں لگتا ہے کہ کہانی ختم ہو چکی ہے ٹھیک وہیں سے اکثر کہانی کا آغاز ہو رہا ہوتا ہے ۔ کسی کے دل میں اپنا پیار اور احساس جگاناہو تو اسکے ساتھ یہ دو کام لازمی کرو ۔ اول : اس کو ہر وقت با آسانی میسر نہ آؤ ۔ دوم : اس کی غلط بات پر
ہاں میں ہاں نہ ملاؤ ۔ انتظار کی سب سے ظالم قسم وہ ہوتی ہے جس میں جانے والا کہہ کر گیا ہو کہ ‘ ‘ میرا انتظار مت کرنا ‘ ‘ ۔ کتابوں میں لکھا سبق آپ کی ذہنی تربیت تو کر سکتا ہے مگر جو سبق انسانی رویے سکھاتے ہیں ، وہ سیکھنے کے لیے ہمیں اپنے آپ کو دنیاوی ٹھوکروں کے پرد کرنا پڑتا ہے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں