وٹامن ای جتنا چہرے کے لئے مفید ہے اتنا ہی یہ بالوں کے لئے بھی ضروری ہے یہ بالوں کی نشونما اور صحت کے لئے بے حد ضروری ہے، اس کا استعمال مرد و خواتین کے بالوں کے مسائل کا با آسانی حل کر سکتا ہے، اس کے بالوں کے لئے فوائد ذیل ہیں۔وٹامن ای کے فوائد • وٹامن ای کے تیل کو زیتون کے تیل میں ہم وزن ملا کر اسے بالوں میں لگائیں بال لمبے گھنے اور چمکدار ہوں گے۔•
وٹامن ای کے استعمال سے بال خوبصورت ہوجاتے ہیں۔• وٹامن ای آئل استعمال کرنے سے بال جڑوں سے سروں تک مضبوط ہوتے ہیں۔• وٹامن ای آئل بالوں میں چمک پیدا کرنے کے لئے بہترین طریقہ ہے۔• یہ سر میں خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔• وٹامن ای کے استعمال سے بال نرم و ملائم ہو جاتے ہیں۔• اس کے استعمال سے بال قدرت طور پر صحت مند ہو جاتے ہیں۔• اس کے استعمال کا بالوں کی صحت پر کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہوتا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں