”پیاز کا تیل بالوں کےگرنے سے انسان کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے“

بالوں کےگرنے سے انسان کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے بلکہ گنج پن کے ظاہر ہونےشخصیت سے بھی متاثر ہوتی ہے، اگر گرتے بالوں سے پریشان ہیں تو ایک بار پیاز کا تیل استعمال کرنا شرط ہے۔ گرتے بال آج کل سب ہی کا مسئلہ ہے، خواتین میں بال لمبے، گھنے ، چمکدار کرنے کی خواہش مردوں کے مقابلے میں زیادہ پائی جاتی ہے ،

اچھے بالوں کےلیے کافی محنت اور انتہائی نگہداشت درکار ہوتی ہے مگرلمبے لمبے ٹوٹکوں کے لیے مصروف ترین دن میں سے وقت نکالنا خود ایک بڑا مسئلہ ہے بالوں میں تیل لگانا نہایت ضروری ہے، تیل سے نشو نما اور بالوں کو نرم و ملائم رہنے سمیت بڑھنے میں مدد ملتی ہے اور بالوں کاگرنا بند ہو جاتا ہے۔ پیازکا تیل اور پانی اس عمل کے لیے بہترین ہے، پیاز میں سلفر اور اینٹی سیپٹک جز پائے جانے کی وجہ سے بالوں کو بڑھنے اور انفیکشن، الرجی سے پاک اور صاف رہنے میں مدد ملتی ہے جس سے بالوں کا گرنا بند ہو جاتا ہے۔

موٹاپے کا سستا ترین حل ایلو ویراپیاز کا پانی نکال کر استعمال کرنا ایک مشکل مرحلہ ہے، پیازکی تیکھی بو سے اسے لگا کر نہانے تک کا وقت کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے مگر اس کے فوائد بے شمار ہیں جبکہ پیاز کا تیل بنا کر اسے عام روٹین میں استعمال کرنا آسان بھی ہے اور فائدہ مند بھی۔ اس تیل کو بنانے کے لیے کھوپرے یا سرسوں کا تیل لے لیں، تیل کا خالص ہونا لازمی ہے۔ تیل کو فرائنگ پین میں گرم کر لیں، تیل کے گرم ہو جانے کے بعد اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور چند ٹہنیاں کڑی پتے کی شامل کر لیں،

کڑی پتہ بھی گرتے بالوں کو روکنے میں مدد فراہم کرتا ہے جب مکمل طور پر کالے ہو جا ئیں تو چولہا بند کر دیں، تیل ٹھنڈا ہونے پر اسے چھان لیں اور کسی بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں، اب اس تیل کو بالوں کی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور 6 سے 8 منٹ تک ہلکے پوروں سے مساج کریں، تیل کو چند گھنٹے لگا رہنے دیں یا پھر رات میں لگا کر صبح بال دھو لیں۔ ہ ایک مکمل دیسی علاج ہے جس کا کوئی نقصان نہیں ، بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں 2 سے 3 بار اس تیل کا استعمال کیجئے اور حیرات انگیز فوائد حاصل کریں۔

آج کل اکثر خواتین ہی کمزور بالوں سے پریشان دکھائی دیتی ہیں کیونکہ اس سے اکثر خواتین بال ٹوٹنے کے باعث گنج پن کا شکار ہوجاتی ہیں۔ اور مختلف مہنگے تیل اور شیمپو کا استعمال کرتی ہیں جس کے کوئی خاص نتائج نہ ملنے کی صورت میں ان کی یہ پریشانی اور بڑھ جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے کچن میں روزمرہ استعمال ہونے والا پیاز آپ کی اس مشکل کو چند ہی دنوں میں ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ پیاز کے رس میں اینٹی بیکٹریل کی خصوصیت موجود ہوتی ہے جو کہ ایسے بیکٹریا جو آپ کے بالوں کو خراب کرتے ہیں ان کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساتھ ہی پیاز کا رس بالوں کو دوبارہ اگنے میں مدد بھی فراہم کرتا ہے

Leave a Comment