جوڑوں کے درد اور کئی مسائل کا واحد علاج، جانیئے ناف کی تیل سے مالش کرنا صحت کے لئے کس قدر فائدے مند ہے؟

ماہرین کے مطابق ناف جسم کا ایسا حصہ ہے جہاں جسم کی ساری توانائی ذخیرہ ہوتی ہے تیل سے ناف کی مالش کرنے سے پیٹ کا درد اور جوڑوں کے درد سمیت کئی دیگر مسائل کا علاج کیا جاتا ہے۔جیسے جیسے ہمارا جسم بڑھاپے کا شکار ہوتے ہیں ہمارے جسم کے مختلف جوڑ اور ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں اور اگر ان کا خیال نہ کیا جائے تو جسمانی غیر فعالیت، گٹھیا اور آسٹیوپوروسس

وغیرہ جیسے طبی حالات بھی جوڑوں میں سوزش اور درد کا سبب بن سکتے ہیں۔جوڑوں میں دائمی درد سے دوچار ہونا آپ کے طرز زندگی میں رکاوٹ بن سکتا ہے، جس سے آپ بنیادی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے دوسروں پر انحصار کرتے ہیں اور خود کسی کام کے قابل نہیں جوڑوں کے درد اور سوجن کو دور کرنے کے لیے ناف کی تھراپی کی مشق کرنا سب سے آسان اور موثر طریقہ علاج ہے۔ ناف جسم کے ہر اعضاء کے ساتھ 72000 رگوں کے زریعے جڑی ہوتی ہے اس لئے ناف کی مالش کرنے سے اعصابی مسائل دور ہوتے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ناف کی نیم گرم تیل سے مالش کرنے سے جسمانی اور ذہنی صحت برقرار رہتی ہے۔ناف کی مالش کے لئے کون سا تیل مفید ہے؟عام طور پر جو بھی تیل آپ کے پاس موجود ہو اس ہی سے ناف کی مالش کی جا سکتی ہے لیکن اگر چند

خاص قسم کے تیل استعمال کئے جائیں تو اس کی افادیت مزید بڑھ سکتی ہے۔• تِل کا تیلتل اپنی غذائی خصوصیات کی وجہ سے “تیل کے بیجوں کی ملکہ” کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کا تیل بےحد فائدے مند ہوتا ہے یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرتا ہے ناف پر اس تیل کا مساج کرنے سے اس میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات جوڑوں اور پٹھوں کے دائمی درد کے علاج میں مدد کرتی ہیں۔ • سرسوں کا تیلایشیا میں کھانا پکانے کے لئے سرسوں کا تیل بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے یہ تیل ناف پر مالش کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اگر اس سے ناف کی مالش کی جائے تو یہ جسم کے اعضاء سے سوزش کو کم کرتا ہے اور گٹھیا جیسے طبی حالات کی وجہ سے ہونے والے درد

کو دور کرتا ہے۔• زیتون کا تیلزیتون کے تیل سے ناف کی مالش کرنے سے جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، مزید یہ کہ ناف میں زیتون کے تیل کی باقاعدگی سے مالش کرنے سے بےچینی سانس لینے میں دشواری، پٹھوں کی سختی اور جسم کے مختلف درد کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔اس کے علاوہ ارنڈی کا تیل اور روزمیری آئل بھی ناف کی مالش کے لئے استعمال کیا جانے والا مؤثر ترین تیل ہے۔

Leave a Comment