مون سون بارشوں کے متعلق محکمہ موسمیات نے مُلک بھرکے بڑے شہروں کو خبردار کردیا

اردو نیوز! مون سون کی حالیہ بارشوں میں کمی کے باعث خانپور، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 44 فٹ کی کمی آگئی ،راولپنڈی اسلام آباد میں پانی سپلائی کا بڑا بحران پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ،شہریوں کو پانی کی فراہمی بند ہونے کا خدشہ ہے ، حالیہ بارشوں کے باوجود خانپور ڈیم میں پانی کی سطح 1982 کی بجائے 1938 فٹ رہی ،جڑواں شہروں میں آئندہ 48 دنوں میں پینے کے پانی کے شدید بحران کا خدشہ ہے ،سی ڈی اے نے خانپور ڈیم حکام

کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کرنے کے لئے مراسلہبھجوا دیا ۔ مراسلہ میں کہاگیاکہ خانہور ڈیم سے زرعی مقاصد کیلئے فراہم کئے جانے والے پانی کو فی الفور بند کیا جائے،1991 کے معاہدہ اور پانی کی قومی پالیسی کے تحت پانی کی سپلائی کو مقدم رکھنا لازم ہے۔مراسلہ میں کہاگیاکہ موجودہ صورتحال میں فوری فیصلہ کیا جائے تاکہ جڑواں شہروں بشمول کینٹ کو پانی کی سپلائی مممکن بنائی جا سکے۔ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نے کہاکہ جڑواں شہروں کو پانی کی سپلائی متاثر ہوئی تو راولپنڈی میں بھی بڑا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پیرودھائی ڈھوک حسو،ڈھوک مٹکال،شمس آباد،صادق آباد میں زیر، زمین پانی سطح گرچکی ہے۔راجہ شوکت محمود نے کہاکہ

نصب ٹیوب ویلوں سے سپلائی ممکن نہیں دارومدار خانپورڈیم سے ہے۔راجہ شوکت محمودنے کہاکہ شہری پانی کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ بحرانی کیفیت سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!