ملک کے کن کن شہروں میں آج بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

اردو نیوز! آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا۔ تاہم شام /رات کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں

اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیرمیں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: کشمیر: راولاکوٹ 08، خیبر پختونخوا: پاراچنار 03 اورکاکول میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزر یکار ڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 44، تربت ، دادو 43 اور چلاس میں42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!