گڑ تو آپ نے بہت کھایا ہوگا لیکن آج جانئے کہ صبح سویرے گڑ کا نیم گرم پانی پینے سے

گڑ کے بارے میں عام طور پر کہا جاتا ہے کہ یہ فائدہ مند چیز ہے، اوراکثر اوقات ڈائٹ کے شوقین افراد چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کر نا پسند کرتے ہیں۔ گڑ کی چائے ذائقے میں بھی بہت عمدہ ہوتی ہے، اور خاص طور پر سردیوں میں تو اسے سب ہی لوگ بہت ذوق و شوق سے پینا پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ گڑ کی تاثیر گرم ہوتی ہے اس لئے سردیوں میں یہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس میں وٹامنز، فاسفورس، آئرن،

میگنیشیم اور پوٹاشیم شامل ہوتا ہے ۔ چونکہ گُڑ آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، اس لیے یہ آپ کو وزن کم کرنے سے لے کر آپ کے جسم کو گرم رکھنے تک مختلف قسم کے فوائد فراہم کرتا ہے۔گڑ کی چائے بمقابلہ گڑ کا پانی ماہرین غذائیت کہتے ہیں کہ گڑ کی چائے پینا اس لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے، چونکہ دودھ کی تاثیرٹھنڈی ہوتی ہے اور گڑ کی تاثیر گرم تو ان کا امتزاج جسم کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتا ہے۔ اس سے سب سے پہلے نظامِ ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔ اور نظامِ انہظام کی خرابی پورے جسم کو بےآرام کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ کھانے کے غلط امتزاج سے سوزش، جلد کی خرابی سے لے کر قوت مدافعت کی بیماریوں تک صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ لیکن ماہرینِ غذائیت صبح گڑ کا نیم گرم پانی پینے کا مشورہ ضرور دیتے ہیں کیونکہ یہ جسم کو

توانائی بھی فراہم کرتا ہے اور یہ انرجی دیر تک جسم میں موجود رہتی ہے۔ اسی لئے اگر آپ جسم میں توانائی کی کمی محسوس کر رہے ہیں تو گڑ کا نیم گرم پانی پئیں یہ آپ کے جسم کی ساری تھکن اور کسملندی ختم کر دے گی۔ اسی لئے اگرآپ قدرتی طور پر فٹ رہنا چاہتے ہیں تو گڑ کا آستعمال کر نا شروع کر دیں۔ یہ خون کی شریانوں کو کھولتا ہے، آپ کے میٹا بولزم کو بڑھاتا ہے، اور جسم سے فاسد مادوں کو نکال پھینکتا ہے۔ گڑ کی گرمی خصوصاً سردیوں میں خاصی کارآمد ہے۔ لیکن اس کا پانی عام دنوں میں بھی وقفے سے پیا جا سکتا ہے۔ گڑ کے پانی کے فوائد :نزلہ زکام اور فلو سے محفوظ رکھتا ہے:گڑ جسم میں گرمی پہنچا کر نزلہ زکام اور فلو سے بچاتا ہے اس کے اندر موجود متعدد فینولک مرکبات آکسیڈیٹیو جسم میں کسی بھی قسم کے انفیکشن کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں

۔نظامِ ہاضمہ کو درست کرے:گڑ اور اس کا پانی نظامِ انہظام کے لئے بہترین ہیں۔ اس کا پانی اگر صبح سویرے پی لیا جائے تو اس سے آپ کے جسم کا پورا میٹابولک سسٹم متحرک ہو جائے گا اور سارا دن آپ ایکٹو رہیں گے۔وزن میں کمی لاتا ہے:اس کا باقاعدہ استعمال وزن میں حیرت انگیز کمی لا سکتا ہے۔ گڑ میں چونکہ پوٹاشئیم موجود ہوتا ہے اس لئے یہ جسم میں الیکٹرولائٹ کے توازن کو درست رکھتا ہے جس سے آپ کا وزن کم ہوتا ہے۔اینیمیا میں فائدہ مند:اینیمیا یا خون کی کمی کے لئے بھی گڑ کا پانی بہت فائدہ مند ہے۔ خاص کر خواتین میں خون کی کمی کا مرض خاصا عام ہے۔ گڑ کا نیم گرم پانی پینے سے ہیموگلوبن کی سطح بڑھ جاتی ہے، چونکہ یہ آئرن اور فولیٹ سے بھرا ہوتا ہے۔ اسی لئے خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں مفید:گڑ کا پانی پینے سے ہڈیوں اور جوڑوں کے

درد میں آرام آتا ہے کیونکہ اس میں وٹامنز، فاسفورس، آئرن، میگنیشیم اور پوٹاشیم شامل ہیں جوکہ ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید:پوٹاشیم اور سوڈیم کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے گرم پانی میں گُڑ ملا کر پینے سے جسم میں بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Leave a Comment