اس بار گرمیوں میں آم کھائیں بھی اور اسے چہرے پر بھی لگائیں،

پھلوں کے بادشاہ آم کی بات ہی کچھ الگ ہے، جہاں یہ کھانے میں مزیدار ہے وہیں اس کو خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی اہم سمجھا جاتا ہے، لیکن بہت کم لوگ ہی اس بات سے واقف ہیں۔اگر آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آخر خوبصورتی میں اضافے کے لئے اس کا استعمال کیسے کرنا ہے تو اس تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں کیونکہ آج کے فوڈز آپ کو بتانے والا ہے کہ آخر آم کو چہرے پر لگانے

سے کیا ہوتا ہے اور اسے چہرے پر کیسے استعمال کرنا ہے۔چلیں پھر اپنے قارئین کو بنا انتظار کروائے شروع کرتے ہیں آم کو چہرے پر لگانے کے فوائد اور اس کا طریقہ کار۔آم کے چند ایسے فیس پیک جو بنائے آپ کو حسین اور دلکش • ایکسفولیشن جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ جِلد کی گہرائی سے صفائی کے لئے ایکسفولیشن بے حد ضروری ہے، کیونکہ یہ ہماری جلد سے مردہ خلیات کو خارج کرتی ہے، اگر ہم اس کے لئے آم کا اسکرب استعمال کریں تو ہمیں بہت فائدہ ہوگا، اس کے لئے آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ ایک کھانے کا چمچ آم کا گودا، ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ دودھ مِلا کر اس کو چہرے پر دس منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں پھر دیکھیں کیسے چہرہ تروتازہ، نرم و ملائم اور مردہ خلیات سے پاک ہو جائے گا۔ • رنگت نکھارنے کے لئے آم میں

قدرتی طور پر رنگ صاف کرنے اور سورج کی شعاعوں سے جلی ہوئی جلد کو ٹھیک کرنے کی پراپرٹیز موجود ہوتی ہیں، اس کے لئے آم کا فیس پیک بنائیں، ایک کھانے کا چمچ آم کے گودے میں 2 کھانے کا چمچ گندم کا آٹا اور ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر اچھی طرح مکس کریں، اسے چہرے ہاتھ یا پاؤں جہاں کی رنگت خراب ہو لگائیں اور 15 سے 20 منٹ بعد سادے پانی سے دھو لیں، رنگت نکھر جائے گی سن برن ٹھیک ہو جائے گا۔ سن بلاک بنائیں ہم کئی قسم کے کے سن بلاک استعمال کرتے ہیں مگر وہ رزلٹ نہیں ملتا جو ہمیں چاہیئے اس کے لئے آم ہمارے بے حد کام آسکتا ہے، آم سے سن بلاک بنانے کے لئے ایک کھانے کا چمچ آم کا گودا، دو کھانے کا چمچ بیسن، دو چائے کا چمچ پسے ہوئے بادام (باریک پاؤڈر کی شکل میں) اور ایک چائے کا چمچ شہد اچھی طرح ملائیں، اس پیسٹ

کو باہر سے آنے کے بعد ہفتے میں تین مرتبہ چہرے پر لگائیں، یہ سن بلاک کریم نہیں بلکہ فیس پیک کی طرح لگانا ہوگا، آپ سورج کی شعاعوں سے ہونے والے اثرات سے محفوظ رہیں گے اور آپ کی جلد خراب نہیں ہوگی۔ • جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے اس فیس پیک کو لگانے سے آپ کو نرم و ملائم اور گہرائی سے صاف اور چمکدار جلد ملے گی، اس کے لیے بس دو کھانے کے چمچ آم کا گودا، ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا دلیہ، 2 چائے کے چمچ تازہ دودھ اور 3 سے 4 بادام کا پاؤڈر ملائیں اور اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں، اس فیس پیک کو چہرے اور گردن پر لگائیں اور 15 منٹ لگا رہنے دینے کے بعد اس سے اسکرب کریں اور پھر دھو لیں، یہ گہرائی سے چہرہ صاف کرے گا، اور جلد کو ایک دم نرم و ملائم بنا دے گا۔ • دانے دور کرنے کے لئے اگر آپ کی جلد آئلی ہے اور دانے

نکلتے ہیں تو ان کو دور کرنے کے لئے آم سے بہتر کچھ نہیں، اس کے لئے 2 کھانے کا چمچ آم کو گودا، دو کھانے کا چمچ دہی اور 2 چائے کا چمچ شہد ملا کر اچھی طرح سے پیسٹ تیار کر لیں، اب اسے چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں، یہ جلد سے آئل کو ختم کر دے گا اور دانے دور کرے گا۔

Leave a Comment