ازواجی تعلق میں شور مچانے پر ہمسائیوں کی نئی نویلے جوڑے کیساتھ ایسی حرکت دونوں شرم سے پانی پانی ہو گے

آسٹریلیا میں ایک نوعمر میاں بیوی نئے گھر میں منتقل ہوئے اور چند دن بعد ہی ہمسایوں کی طرف سے انہیں ایک ایسا خط موصول ہو گیا کہ پڑھ کر دونوں شرم سے پانی پانی ہو گئے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ہمسایوں نے ہاتھ سے لکھا ہوا یہ خط ان میاں بیوی کے لیٹر بکس میں ڈال دیا تھا جس میں انہوں نے ان کی ازدواجی تعلق کے دوران بلند آواز کی شکایت کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی بلند آواز کی وجہ سے وہ رات کو سونہیں پاتے۔

رپورٹ کے مطابق اس خط میں انہوں نے لکھا کہ ”پیارے ہمسایو!ہماری طرف سے یہ ایک چھوٹی سی درخواست ہے، مہربانی کرکے اس پر غور کر لیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم ایک اپارٹمنٹ بلاک میں رہتے ہیں جہاں گھروں کی دیواریں ایک دوسرے سے ملحق ہیں اور ایک گھر کی آوازیں دوسرے گھر میں صاف سنائی دیتی ہیں۔

لہٰذا جس دن سے آپ اس گھر میں منتقل ہوئے ہیں، آپ کے ہمسائے آدھی رات اور رات کے پچھلے پہر آپ کے گھر سے آنے والے بلند آواز کی وجہ سے سو نہیں پا رہے۔ تمام لوگ مختلف اوقات میں کام کرتے ہیں لہٰذا نیند سب کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس معاملے پر غور فرمائیں۔ آپ کا شکریہ۔“

Leave a Comment