اگر طاقت حاصل کرنا چاہتے ہوتو اس چیز کو دن میں کس بھی وقت کھالو ،بے پناہ طاقت ملے گی

دوائیوں سے کبھی طاقت حاصل نہیں ہو سکتی صرف چند راتوں کی خراب نیند صحت خراب کر سکتی ہے لیکن کیا ہو اگر آپ کو صرف ایک ہی تبدیلی کرنی ہو؟ ہم نے ماہرین سے پوچھا کہ وہ ان لوگوں کو صحت بہتر کرنے کا ایسا کون سا ایک مشورہ دیں گے جو بالغ ہیں اور ویسے ان کی صحت ٹھیک ہے اور تمباکو نوشی بھی نہیں کرتے۔ ذہن پر توجہ صرف اپنی جسمانی صحت کے بارے میں سوچنا

بہت آسان ہے۔ یونیورسٹی آف ایگزیٹر میں سپورٹ اور ایکسرسائز کی ایسوسی ایٹ لیکچرر ڈاکٹر نادینی سیمی کے مطابق ہمیں اپنی ذات کے بارے میں آگاہی پیدا کر کے ذہن کو بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ ‘’مثال کے طور پر ورزش کے لیے کیا چیز آپ کو قائل کرتی ہے؟ کب آپ بہت زیادہ اور کب بہت کم، آپ ورزش کرنا چاہتے ہیں اور کیوں؟‘ وہ کہتی ہیں کہ ایسا کرنے کے بہت سے طریقے ہو سکتے ہیں، جن میں روز مرہ کی بنیاد پر حساب رکھنا، مراقبہ کرنا، توجہ مرکوز کرنا یا صرف بعض سرگرمیوں کے بعد یا دن کے اختتام پر خود غور کرنا۔ کتا پال لیں جیم کی ممبرشپ، پیلاطس کلاس یا صبح کی چہل قدمی یہ وہ چند چیزیں ہیں جوہمارے دماغ میں آتی ہیں جب ہم جسمانی طور پر چست ہونے کا سوچتے ہیں ۔ ایبریسویتھ یونیورسٹی کی ایکسرسائز فزیالوجی کی ڈاکٹر رہیز تھیچر کہتے ہیں کہ

جیم جانا بہت کم ہی لوگوں کے لیے کام کرتا ہے کیونکہ بہت سے تو ایک یا دو ماہ بعد ہی جیم جانا چھوڑ دیتے ہیں۔اس کی بجائے وہ ایسے دیگر راستے تلاش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جو ہماری روز مرہ زندگی میں باقاعدگی سے جاری رہ سکیں۔اس کے بہت سے طریقہ کار ہیں، اپنے دفتر کی لفٹ کو ترک کرنے سے شاپنگ کرتے ہوئے گاڑی سپر مارکیٹ سے دور پارکنگ کرنے تک۔لیکن ان کا کہنا ہے کہ کتا پالنے کے خصوصی فوائد ہیں۔ اگر آپ دن میں دو بار 30 منٹ تک چہل قدمی کو یقینی بنا لیں تو آپ اپنی سرگرمیوں کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ کتا پالنے کے جذباتی فوائد بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ڈاکٹر تھیچر کہتے ہیں: ’اس طرح سے آپ گھر سے باہر وقت گزار سکتے ہیں، ورزش کرتے ہیں، ایک وفادار ساتھی مل جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ آپ ایک اور جاندار کی زندگی بھی بہتر بنا دیں گے۔

ان تمام چیزوں سے آپ اپنی جسمانی اور ذہنی صحت میں بہتری لا سکتے ہیں۔‘ہفتے میں 30 اگنے والی اشیاہم سب نے یہ سن رکھا ہے کہ ہمیں دن میں پانچ حصے پھل اور سبزیاں لینی چاہیے۔لیکن ڈاکٹر میگن روزی کے مطابق یہ صرف مقدار ہی نہیں جس کے لیے ہمیں کوشش کرنی چاہیے بلکہ ان میں بدلاؤ بھی لانا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہفتے میں 30 مختلف اگنے والی خوراک لینی چاہیے۔کیونکہ اگنے والی مختلف خوراک کا ہماری بہتر صحت میں اہم کردار ہے۔ہمارے معدے میں بیکٹیریا جسے مائیکرو بیوم سے جانا جاتا ہے کا ہماری صحت میں اہم کردار ہے۔الرجی، موٹاپا، پارکنسن اور یہاں تک کہ ذہنی تناؤ کا تعلق بھی معدے میں موجود بیکٹیریا سے ہے۔ڈاکٹر روزی کہتی ہیں کہ ’ایک طریقہ ہے جس سے ہم اپنی خوراک میں اگنے والی چیزوں میں تبدیلی آسانی سے لا سکتے ہیں اور

وہ یہ کہ جو چیزیں ہم خریدتے ہیں اس کے بارے میں تھوڑی معلومات۔‘’صرف چنے خریدنے کی بجائے چار مختلف دالیں لینا۔ ایک طرح کے بیج خریدنے کی بجائے چار مختلف بیج خرید لیے جائیں۔‘زیادہ مسکرائیںزیادہ چھٹیوں کے موسم میں ہم میں سے زیادہ تر وزن کم کرنے اور جم جانے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔لیکن ڈاکٹر جیمز گِل کہتے ہیں کہ ایسے ’من مانے‘ مقاصد کا یہ مسئلہ ہے انھیں پورا کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے اور ان میں ناکامی اعتماد میں کمی کا باعث بنتی ہے ڈاکٹر جیمز گِل اس کی بجائے زیادہ خوش رہنے کی کوشش کرنے پر غور کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔واروک میڈیکل سکول میں محقق اور لوکم جی پی ڈاکٹر جیمز گِل کہتے ہیں کہ ’ایسے مخصوص چیزوں کی فہرست موجود ہے جو آپ اپنے زندگی کو صحت مند بنانے کے لیے کر سکتے ہیں، لیکن اگر آپ اپنی زندگی سے لطف

اندوز ہی نہیں ہو پا رہے تو ممکنہ طور پر آپ مشکل اور صبر آزما تبدلیوں پر کار نہیں رہ سکتے۔‘لیکن آپ خوش رہنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟ڈاکٹر گِل کہتے ہیں

Leave a Comment