نبی کریم ﷺ نے فرمایا اس نماز کی دو رکعتیں دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے اس سے بہتر ہیں

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے طلوع فجر کے وقت کی دو رکعتوں کے بارے میں فرمایا :’’ وہ دو ( رکعتیں ) مجھے ساری دنیا سے زیادہ پسند ہیں ۔‘‘ صحیح مسلم 1689 حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی کہ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ فجر کی دو رکعتیں دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے ،

اس سے بہتر ہیں ۔‘‘ صحیح مسلم 1688 حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فجر کی دو رکعتوں میں ( سورت ) ( قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُ‌ونَ ) اور ( قُلْ هُوَ اللہ أَحَدٌ ) تلاوت کیں ۔ صحیح مسلم 1690 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا اللہ اس شخص کے چہر ے کو تروتازہ رکھے جس نے میرے سے کوئی حدیث سنی اور ویسے ہی آگے پہنچا دی ۔۔ اچھی بات دوسروں کا بتانی چاہیئے یہ صدقہ جاریہ ہے اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave a Comment