”کڈنی بینز کھائیں ۔ امراض جگر ، بلڈ شوگر ، بلڈ پریشر اور امراض قلب سے محفوظ رہیں“

سرخ لوبیا ہر قسم کے کھانے کو منفرد اور ذائقہ دار بنا دیتا ہے اور ہمیں صحت مند رکھتا ہے، اپنی بناوٹ کے لحاظ سے سرخ لوبیا کو سرخ کڈنی بینز بھی کہتے ہیں۔اس لوبیا میں کئی قسم کے صحت بخش اجزاء مثلاً کاربوہائیڈریٹ، آئرن، پروٹین، فائبر، فولیٹ، میگنیشیم ، میگنیز، کاپر ،پوٹاشییم اور وٹامن کے کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ سرخ لوبیا میں موجود تمام اجزاء آپ کی مجموعی صحت کیلئے

بےحد ضروری ہیں۔ سرخ لوبیا کو اپنی خوراک میں شامل کرکے درج ذیل فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں: جن لوگوں کی خواہش ہےکہ ان کا وزن کم ہو جائے ان کو چاہیے کہ وہ سرخ لوبیا کو اپنی غذا کا باقاعدہ حصہ بنائیں۔کیونکہ سرخ لوبیا میں فائبر کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے۔سرخ لوبیا کھانے سے دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس ہوتا ہے جس سے انسان ہر وقت کی بھوک سے بچا رہتا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ انسان کے جسم میں شوگر کا بڑھ جانا مختلف قسم کی دائمی بیماریوں کے خدشات کو بڑھا دیتا ہے، جس سے دل کی مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ سرخ لوبیا کے فائبر ، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہونے کی وجہ سے خون میں شوگر کی مناسب مقدار کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ پروٹین سے بھر پور یہ لوبیا صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ جسم کو کئی

افعال کی انجام دہی کیلئے پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے،تاہم گوشت سے حاصل ہونے والا پروٹین کولیسٹرول سے بھر پور ہوتا ہے، جو دل کیلئے نقصان کا باعث بنتا ہے۔ سرخ لوبیا روز کھانے والے دل کی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں، ایک طبی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ان افراد میں سرطان کا خدشہ انتہائی کم پایا جاتا ہے جو کہ باقاعدگی کے ساتھ سرخ لوبیا کو اپنی غذا کا حصہ بناتے ہیں۔

Leave a Comment