”مشکلات سے نجات پانے کا وظیفہ“

” یَاسَمِیعُ ” 100 بار جو شخص روزانہ پڑھے گا اور اس دوران کسی سے کسی قسم کی گفتگو نہیں کرے گا اور پڑھ کر خلوص دل سے دعا مانگے گا تو اِنْ شَآءَ اللہ تعالیٰ جو بھی مانگے گا ضرور پائے گا۔ ” یَا وَھاب ” 7 بار جو شخص روزانہ پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہ العزیز وہ مستجاب الدعوات ہوگا (یعنی اس کی تمام نیک دعائیں قبول کی جائیں گی)

۔ “یَابَارِی ” جو شخص بھی ہر جمعہ کو 10 بار پڑھ لیا کرے گا

۔ اِنْ شَآءَ اللہ تعالیٰ، اللہ رب العزت اسے بیٹے جیسی نعمت سے نوازے گا۔

” یَاقھار ” 100 بار جو کوئی مصیبت کے وقت پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہ تعالیٰ ، اللہ پاک اس کی تمام مشکلات آسان فرما دے گا۔

” یا فتاحُ ” 70 بار جو کوئی روزانہ بعد از نمازِ فجر دونوں ہاتھ سینے پر رکھ کر پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہ، اللہ اُس کے دل کا زنگ ومیل دور فرما دے گا۔

” یَافَتا ح ” 7 مرتبہ جو شخص بھی روزانہ (کسی بھی وقت دن میں ایک بار) پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہ تعالی ، اللہ تعالیٰ اُس کادل روشن فرما دے گا۔

” یَاقابِضُ ، یَابَاسِطُ” 30 بار جو کوئی بھی ہر روز پڑھا کرے گا ، اِنْ شَآءَ اللہ تعالیٰ وہ ہر د ش م ن پر فتح پالے گا۔

Leave a Comment