”جمعہ کے دن عصر کے بعد کا وظیفہ“

ایک حدیث شریف میں آتا ہے کہ جس نے جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد 80 مرتبہ درود شریف پڑھا “أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی أٰله وسلم تسلیمًا” 80 مرتبہ پڑھنا ثابت ہے، اس درود شریف کو عام دن میں چلتے پھرتے بھی پڑھ سکتے ہیں، سب سے افضل درود شریف “درود ابراہیمی” ہے جو نماز میں بھی پڑھا جاتا ہے۔ اس لیے آپ اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے یہاں تک کہ ہر وقت اس

درود شریف کو پڑھ سکتے ہیں، اس کے علاؤہ آپ کسی مختصر درود شریف مثلاً ” اللهم صل علیٰ محمد و علیٰ آل محمد اور صلی اللہ علیہ وسلم” کو بھی اپنا معمول بنا سکتے ہیں، جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد 80 مرتبہ پڑھے جانے والے درود شریف کی فضیلت اور ثبوت یہ ہے: رسول اللہ ،نبی اللہ ﷺ کی خدمت میں صلاۃ وسلام پیش کرنا افضل ترین عبادت اور دربارِ خدا تعالیٰ میں قرب کا بہترین ذریعہ ہے حدیث مبارکہ ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن عصر کے بعد اپنی جگہ پر سے کھڑا ہونے سے پہلے یہ درود شریف 80 مرتبہ پڑھے: “أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی أٰله وسلم تسلیماً” اس کے 80 سال کے گناہ معاف کردیےجاتے ہیں اور 80 سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے۔

Leave a Comment