”رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص دو ٹھنڈی نمازیں پڑھے گا وہ جنت میں داخل ہو گا“

حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ، نبی اللہ ﷺ نے فرمایا؛ ” رات اور دن کے وقت فرشتے یکے بعد دیگرے تمہارے پاس آتے ہیں اور پھر وہ نماز فجر اور نماز عصر میں اکٹھے ہوتے ہیں۔پھر وہ فرشتے جنہوں نے تمہارے ہاں رات بسر کی ہوتی ہے ، وہ اوپر چڑھتے ہیں، جہاں ان کا رب ان سے پوچھتا ہے، حالانکہ وہ ان کے متعلق بہتر جاننے والا ہے ، تم میرے بندوں کو کس حال (یعنی آخری

عمل) پر چھوڑ کر آئے ہو؟ وہ عرض کرتے ہیں، جب ہم ان کے پاس سے آئے تو وہ نماز پڑھ رہے تھے اور جب ان کے پاس گئے تھے تب بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے۔” ( المشکوتہ 626) رسول اللہ، نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا؛ ” جو شخص دو ٹھنڈی نمازیں (فجر اور عصر) پڑھے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا۔ (المشکوتہ 625) حضرت عمارہ بن رویبہ ؓ بیان فرماتے ہیں کہ میں نے نبی اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا؛ ” جو شخص طلوع آفتاب سے پہلے اور غروب آفتاب سے پہلے یعنی نماز فجر اور نماز عصر پڑھے تو وہ جہنم میں نہیں داخل ہو گا۔” (رواہ مسلم)

Leave a Comment