رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قربانی میں چار جانور جائز نہیں

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قربانی میں چار جانور جائز نہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ قربانی کے دن آدم کا بیٹا کوئی ایسا عمل نہیں کرتا جو اللہ کو خون بہانے ( جانور کی قربانی کرنے ) سے زیادہ محبوب ہو ۔ وہ ( جانور ) قیامت کے دن اپنے سینگوں ، کھروں اور بالوں سمیت آئے گا ( اور نیکی کے پلڑے میں رکھا جائے گا ۔ قربانی کے جانور کا ) خون زمین پر

گرنے سے پہلے اللہ کے ہاں ( قبولیت کا ) مقام حاصل کر لیتا ہے ، اس لیے خوش دلی سے قربانی کیا کرو ۔‘‘ سنن ابن ماجہ 3126 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ قربانی میں چار جانور جائز نہیں : وہ کانا جانور جس کا کانا پن واضح ہو ، بیمار جانور جس کی بیماری واضح ہو ، لنگڑا جانور جس کا لنگڑا پن ظاہر ہو اور دبلا جانور جس کی ہڈیوں میں گودا نہ ہو ۔‘‘ سنن ابن ماجہ 3144 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قربانی کا گوشت تین دن تک کھاؤ۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما منیٰ سے کوچ کرتے وقت روٹی زیتون کے تیل سے کھاتے کیونکہ وہ قربانی کے گوشت سے ( تین دن کے بعد ) پرہیز کرتے تھے۔ صحیح بخاری 5574 حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے ایسی قربانی کرنے سے منع فرمایا ہے جس کا کان یا سینگ جڑ سے کٹ گیا ہو یا ٹوٹ گیا ہو ۔ سنن ابوداود 280

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس کے پاس ( قربانی کرنے کی ) گنجائش ہو اور وہ قربانی نہ کرے تو اسے چاہیے کہ ہماری عید گاہ کے قریب بھی نہ آئے ۔‘‘ سنن ابن ماجہ 3123 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا اللہ اس شخص کے چہر ے کو تروتازہ رکھے جس نے میرے سے کوئی حدیث سنی اور ویسے ہی آگے پہنچا دی ۔۔ اچھی بات دوسروں کا بتانی چاہیئے یہ صدقہ جاریہ ہے اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین

Leave a Comment