عقل بڑھانے والے اعمال

اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے: اچھی نیت نہ ہو تو ثواب نہیں ملتا۔ لہزا مسواک کرتے وقت یہ نیت کر لیجئے۔”سنت کا ثواب کمانے کے لئے مسواک کروں گا اور اس کے ذریعے ذکر و درود و تلاوت قرآن کے لئے منہ کی صفائی کرونگا۔مسواک کرنے سے حافظہ تیز ہوتا ہےامیر المومنین حضرت مولائے کائنات علی المرتضیٰ شیر خدا کرم اللہ تعالی وجھہ الکریم فرماتے ہیں:

تین چیزیں حافظہ تیز کرتیں اور بلغم دور کرتی ہیں:مسواک، روزہ ،قرآن کریم کی تلاوت۔مرتے وقت کلمہ نصیب ہوگاجو شخص مسواک کا عادی ہوں مرتے وقت اسے کلمہ پڑھنا نصیب ہوگا اور جو افیون کھاتا ہوں مرتے وقت اسے کلمہ نصیب نہ ہوگا۔عقل بڑھانے والے اعمالحضرت سیدنا امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: چار چیزیں عقل بڑھاتی ہےفضول باتوں سے پرہیزمسواک کا استعمالصلحا یا نیک لوگوں کی صحبتاپنے علم پر عمل کرنا۔سرکار صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کب کب مسواک فرماتےہر نماز کے لیے مسواکحضرت سیدنا زید بن خالد رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں:

رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم اپنےگھر سے کسی بھی نماز کے لیے اس وقت تک باہر تشریف نہ لاتے جب تک مسواک نہ فرما لیتے۔مسواک شریف کے فضائلسونے سے اٹھ کر مسواک کرنا سنت ہےمسواک شریف کے فضائلحضرت سید تنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا سے روایت ہے کہ سرکار کائنات کے پاس رات کو وضو کا پانی اور مسواک رکھی جاتی تھی جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم رات میں اٹھتے تو پہلے قضاۓ حاجت کرتے پھر مسواک فرماتے۔ حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا سے روایت ہے کہ

سرکار مدینہ جب کبھی رات یا دن میں سو کر بیدار ہوتے تو وضو سے پہلے مسواک فرماتے تھے۔سو کر اٹھنے کے بعد مسواک کرنا سنت ہے سونے کی حالت میں ہمارے پیٹ سے گندی ہوائیں منہ کی طرف چڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے منہ میں بدبو اور ذائقے میں تبدیلی ہو جاتی ہے۔ اس سنت کی برکت سے منہ صاف ہو جاتا ہےگھر میں داخل ہو کر سب سے پہلا کامحضرت شریح بن ہانی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا:سرکار مدینہ جب گھر میں داخل ہوتے تو سب سے پہلے کیا کام کرتے تھے؟ فرمایا:

مسواک۔ روزے میں مسواکحضرت سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ تعالی عنھما سے روایت ہے:” رسول پاک کو میں نے بے شمار بار روزے میں مسواک کرتے دیکھا۔”مسافر کو 8 چیزیں اپنے ساتھ رکھنا سنت ہےمیرے آقا اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمتہ الرحمن کے والد ماجد رئیس المتکلمین حضرت مولانا نقی علی خان علیہ رحمتہ الحنان لکھتے ہیں :وہ جناب یعنی نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سفر میں مسواک اورسرمہ دان آئینہ شانہ یعنی کنگھا قینچی سوئی دھاگا اپنے ساتھ رکھتےایک دوسری روایت میں تیل کے الفاظ نقل ہوئے ہیں، نیکی کی بات کو پھیلانا بھی صدقہ جاریہ ہے اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

Leave a Comment