چا ئے پکاتے وقت یہ 1 چٹکی پاؤڈر چائے میں ملاکرپی لیں

چائے وہ مشروب ہے، جو دنیا بھر میں کسی نہ کسی شکل میں ضرور استعمال کیا جا رہا ہے۔ چائے کے نقصانات اور فوائد پر عرصہ دراز سے بحث چل رہی ہے۔چائے خ ون کی گردش کو تیز کرکے اس کے جمنے کے امکانات کو معدوم کر دیتی ہے۔ اس کے علاوہ چائے میں فلیوونوائیڈز نامی اینٹی آکسائیڈینٹ بھی ہوتا ہے،

جو امراض قلب کے خطرات کو کم کر دیتا ہے۔ آپ یقین کریں یا ناں لیکن یہ حقیقت ہے کہ چائے کا باقاعدہ استعمال نہ صرف دانتوں کو مضبوط بناتا ہے بلکہ انہیں خراب ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ چائے فلورائیڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، جو دانتوں کی صحت کے لئے نہایت ضروری سمجھا جاتا ہے۔کچھ ماہرین کی تحقیقات یہ ثابت کرتی ہیں کہ چائے کا باقاعدہ استعمال وزن گھٹانے میں نہایت معاون ہے کیوں کہ چائے کیلوریز کے اخراج کے عمل کو تیز کرتے ہوئے جسم میں فیٹس کو کم کر دیتی ہے۔آج ہم آپ کو ایسی چائے بنانا سکھائیں گے جس کے بے شمار فوائد ہیں یہ جلد کو جوان رکھے گی

اورجسم کو توانا او ر اعصابی کمزوری ختم کرے گی ۔ جسم میں ہونیوالے دردوں میں آرام دے گی ۔ جن لوگوں کا بلڈ شوگر لیول ہائی ہے تو وہ بھی اس کے استعمال اپنا شوگر لیول کم کرسکتے ہیں ۔ یہ عرصہ دراز سے استعمال ہورہی ہے ۔خراب موڈ بھی اس چائے کے پینے سے خوشگوار ہوجاتا ہے ۔ قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے ۔ یہ چائے جادو کا اثر رکھتی ہے ۔ سب سے پہلے آپ نے آدھا کپ پانی لینا ہے اس پانی کو کسی پین میں ڈال دیں اور گرم کریں لیکن پانی کو مکمل گرم نہیں کرنا جب ہلکاہلکا گرم ہوجائے تو آپ نے اس میں کھلا دودھ ڈالنا ہے یہ بھی آدھا کپ ڈالنا ہے پھر آپ نے آنچ بلکل دھیمی کرلینی ہے

پھر آپ نے آدھاچمچ چائے کی پتھی ڈالنی ہے ۔ پھر اس میں اسگند ناگوری پاؤڈر ڈالناہے جوکہ ہربل سٹور سے مل جاتا ہے اس کا آپ نے آدھا چائے کا چمچ اس میں ڈالنا ہے پھر اس کو دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ ایک سے دو اُبال آجائیں ۔ پھر آنچ بند کردیں اسے کپ وغیرہ میں نکال لیں ۔ ذائقے کیلئے آپ اس میں چینی یا شہد ڈال سکتے ہیں جو بھی آپ کو میسر ہو آپ وہ ڈال دیں ۔ ہماری چائے تیار ہوجائیگی اسے آپ نے دن میں کسی بھی وقت لینا ہے جب بھی آپ کو سہولت ہو اسے پی لیں اور رات میں بھی یہ چائے پی سکتے ہیں اس سے نیند بہت اچھی آتی ہے ۔

اسے حاملہ خاتون بچے یا دودھ پلانے والی خواتین اور ہر بلڈپریشر کے مریض استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔

Leave a Comment