ادرک اور پانی کے ذریعے پیٹ کی چربی پگھلانے کا آسان ترین قدرتی نسخہ،دنوں میں پتلے ہوجائیں گے

پیٹ کی چربی

لیموں پانی کے بارے میں تو سبھی جانتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ’ادرک پانی‘ کے ایسے حیران کن طبی فوائد بتا دیئے ہیں کہ سن کر ہر کوئی اس کا روزانہ استعمال شروع کر دے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق ادرک پانی کا سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ موٹاپے سے نجات پانے اور پیٹ، کولہوں اور رانوں کی چربی گھلانے کے لیے اکسیر ہے۔ اس کے علاوہ یہ کولیسٹرول لیول کو متناسب رکھتا ہے۔

ہائی بلڈپریشر کو نیچے لاتا ہے۔ یہ اینٹی انفلیمیٹری ایجنٹ اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ یہ متعدد اقسام کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔ نظام دوران خون کو بہتر بناتا اور جسم کی غذائی اجزاءکو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے۔ سردی لگنے اور فلو ہونے سے بچاتا ہے۔ نظام انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے اور جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے۔اتنے سارے طبی فوائد کا حامل ادرک پانی بنانے اور استعمال کرنے میں بھی بہت آسان ہے۔ اس کے لیے تھوڑی مقدارادرک کے ٹکڑے، ڈیڑھ لیٹر پانی اور ایک لیموں لیں۔ پانی کو کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ جب ابلنے لگے تواس میں ادرک کے ٹکڑے ڈال دیں اور 15سے 20منٹ تک ہلکی آنچ پر اسے ابلنے دیں۔ پھر اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور اس میں لیموں شامل کرکے پئیں۔ ماہرین نے اس کے استعمال کا بہترین

وقت بھی بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہترین نتائج کے لیے روزانہ ادرک پانی کا ایک گلاس صبح ناشتے سے پہلے اور ایک گلاس رات کے کھانے سے پہلے پئی شفاء دینے والا اور مر ض دینے والا بھی اللہ ہے امید ہے یہ پوسٹ کام آئے گی انشاءاللہ اور اگر طبیت زیادہ خراب ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں

Leave a Comment