سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ، کنواروں اورخریداروں کوپریشان کردینے و الی خبرآگئی

ڈیلی نیوز! ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں350 روپے اضافہ ہو گیا ۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونے کے دام 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر ایک ڈالر بڑھ کر 1781 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کی کیا صورتحال رہی؟

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رحجان رہا اور 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 572پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ آج(منگل کو )جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 43 ہزار 280 کی پوزیشن پر تھا۔ ایک وقت میں 100 انڈکس 44ہزار66 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد 100 انڈکس میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 43ہزار853 کی سطح پر تھا۔ 

Leave a Comment

error: Content is protected !!