مریم نواز کا خاندان کے افراد کے ہمراہ وزیر اعظم ہائوس کا دورہ ، ویڈیو وائرل

وزیر اعظم ہائوس

شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ٹوئٹر پر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی وزیراعظم ہاؤس آمدکی اطلاع دی۔

ویڈیو میں مریم نواز کو شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور حمزہ شہباز کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں آتا دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز قومی اسمبلی سے 174ووٹ لے کر پاکستان کے23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

Leave a Comment