گرمی سے پریشان روزے داروں کی دعائیں رنگ لے آئیں محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات

منگل کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم گرم اورمطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا۔ تاہم خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی/تیزہوائیں چلنے کے علاوہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتربالائی علاقوں میں

مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی/تیزہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم چترال میں01ملی میٹر بارش ہوئی۔

Leave a Comment