ماشاء اللہ ، رمضان المبارک کے 20 دنوں میں 40 لاکھ افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

رمضان المبارک

مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد زائرین اور نمازیوں کی آمد ہوئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رمضان کے آغاز سے اب تک لاکھوں زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم پر حاضری دی۔انتظامیہ کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ اور ماتحت ادارے 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔

رمضان المبارک کے 20 دنوں میں 40 لاکھ افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کی،انتظامیہ کا بتانا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 60 لاکھ سے زائد نمازی اور زائرین مسجد نبویﷺ پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی گزٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رمضان کے آغاز سے20رمضان تک42لاکھ افراد عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں

Leave a Comment