بچوں کے دانت نکل رہے ہوں یا ہو قبض جانیں وہ کون سے پریشر پوائنٹس ہیں

دانت

چھوٹے بچوں کو مختلف بیماریاں کافی جلدی پکڑ لیتی ہیں ایسے میں ان کو کیسے افاقہ ہو سکتا ہے یہ مائیں ہی جانتی ہیں۔ مختلف دوائیاں بچوں کو دی جاتی ہیں۔ تاہم آج ہم آپ کو کچھ ایسے پریشر پوائنٹس بتانے جا رہے ہیں جن سے بچے کو ہونے والے درد میں کمی آئے گی اور وہ خود کو فوراً ہلکا پھلکا محسوس کرنے لگے گا۔

دانت نکالنا بچوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور ماؤں کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے۔ ایسے میں بچے کافی چڑچڑے اور بدمزاج ہو جاتے ہیں۔ جب کسی قسم کی کوئی دوائی اثر نہ کر رہی ہو تو مائیں مختلف ٹوٹکے آزماتی ہیں جن میں اکثر کو کامیابی ملتی ہے جبکہ کچھ کو نہیں ملتی۔ جب بچے کو دانت نکالنے میں تکلیف کا سامنا ہو تو پاؤں کے انگوٹھے سے انگلیوں کے کسی بھی حصے میں مساج کریں۔ اس سے بچہ کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔اکثر بچوں کو نزلہ رہتا ہے جس کی وجہ سے سائنس کا مسئلہ ہو جاتا ہے، ایسے میں پاؤں کی انگلیوں کے نچلے حصے کو دبائیں جو کہ تصویر میں گلابی رنگ دکھایا گیا ہے، اس سے بچے کا درد ٹھیک ہو جائے گا۔

تصویر میں دکھایا گیا نیلا رنگ کی جگہ، سینے میں درد کا پریشر پوائنٹ ہے، اسے دبائیں اور بچے کو درد سے محفوظ کریں۔پیٹ کے درد میں پاؤں پر موجود یہ پیلے رنگ والی جگہ کو ملیں یا دبائیں۔بدہضمی کی صورت میں یہ ہرے رنگ والی جگہ پر مساج کریں۔بچے کو قبض کی شکایت رہتی ہو تو ہلکے نیلے رنگ کی جگہ یعنی ایڑھی پر مساج کریں۔

Leave a Comment