اللہ کی محبت کے سوا ہر محبت کو زوال ہے اور اللہ کی محبت کے علاوہ پوری دنیا میں آپ دیکھ لیں کوئی محبت سچی نہیں اور انسان کا جو سب سے مضبوط اور پیارا رشتہ ہے وہ اپنے اللہ سے ہے اور اللہ تعالیٰ انسان کو اس کی زندگی میں ہر رشتے کی ہر محبت کی ہر دوست کی اصلیت دکھاتا ہے اور سب کچھ دکھا کر اللہ پاک اپنے بندے سے کہتا ہے
اب ذرا دیکھ میرے علاوہ تیر ا ہے ہی کون ؟ اس تحریر میں ایک بہت ہی خاص اور بہت ہی مبارک عمل پیش کیا جارہا ہے یہ عمل یہ وظیفہ اللہ پاک کو بہت زیادہ پسند ہے آپ یہ وظیفہ جب کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ جو چیز آپ چاہیں گے وہی مل جائے گی جیسا آپ چاہو گے اللہ پاک ویسا ہی کر دے گا اس عمل کے کر لینے سے انشاء اللہ آپ کے دل میں کوئی بات ہو کوئی آپ کا کام رُکا ہوا ہو کوئی بھی مقصد ہو کوئی بھی حاجت ہو پیسوں کی پریشانی ہو دولت کی ٹینشن ہو انشاء اللہ آپ یہ عمل کر لیں گے تو آپ کی ہر پریشانی ہر مشکل آپ کی ختم ہوجائے گی اور جب آپ یہ عمل کر لیں گے ۔
تمام غموں اور پریشانیوں سے نجات کے لیے، خصوصاً قرض سے نجات کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہ کو بتلائی ہوئی درج ذیل دعا صبح و شام سات سات بار پڑھیں:اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ، وَقَهْرِ الرِّجَالِ۔یا اللہ! میں تیری پناہ پکڑتا ہوں فکر اور غم سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں کم ہمتی اور سستی سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں بزدلی اور بخل سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں قرض کے غلبہ اور لوگوں کے ظلم و ستم سے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حضرت علی رضی اللہ عنہ کو سکھلائی ہوئی درج ذیل دعا ہر فرض نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتے پڑھیں،
اگر پہاڑ کے برابر بھی قرض ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کی ادائیگی کا غیب سے انتظام فرمادیں گے، ان شاء اللہ اَللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَنْ مَّنْ سِوَاكَ۔یا اللہ! مجھے اپنا حلال رزق دے کر حرام روزی سے بچا لے اور اپنے فضل و کرم سے مجھے اپنے ماسوا سے بے نیاز کردے۔احادیثِ مبارکہ:حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم مسجد میں داخل ہوئے، تو وہاں ایک انصاری شخص بیٹھے ہوئے تھے جن کا نام ابو امامہ تھا، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا: اے ابو امامہ! میں تمہیں مسجد میں ایسے وقت میں بیٹھا دیکھ رہا ہوں جو نماز کا نہیں،
(خیریت تو ہے؟)، انھوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! بہت ساری پریشانیوں اور قرضوں نے مجھے گھیر لیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھلاؤں جنہیں تم پڑھو گے تو اللہ تعالیٰ تمہارے غم دور کردے گا اور تمارے قرض بھی ادا کردے گا؟ انھوں نے (خوشی سے) عرض کیا: بالکل یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: صبح اور شام یہ پڑھا کرو: اللهم إني أعوذ بك من الهم و الحزن، و أعوذ بك من العجز و الكسل، و أعوذ بك من الجبن و البخل، و أعوذ بك من غلبة الدين، و قهر الرجال ۔ حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے
ایسا ہی کیا (جیسا نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھے فرمایا تھا) تو اللہ تعالیٰ نے میرے غم بھی دور کردیے اور میرا (سارا) قرضہ بھی ادا کردیا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین
Leave a Comment