”کسی بھی رکے ہوئے کام کو پورا کرنے کا وظیفہ“

وظیفہ

انسان کی زندگی میں کہیں نہ کہیں ایسا موڑ ضرور آتا ہے جہاں رکاوٹیں اس کا راستہ بند کردیتی ہے اور وہ ایڑی چوٹی کا زور لگا کر اس سے نکلنا چاہتے ہیں مگر نکل نہیں سکتے،یہ حضرت شاہ حکیم محمد اختر ؒکا بتایا ہوا مجرب وظیفہ ہے ۔اگر آپ چاہتے ہیں آپ کا کوئی بھی کا م نہ رکے، کسی ظالم کے ظلم سے خلاصی مل جائے، پہاڑ جیسا قرض ادا ہوجائے یا مقدمے میں کامیابی حاصل ہو، غرض

کوئی بھی ناممکن صورت حال پیش آجائے، تو بس آپ نے اس کام سے پہلے یہ عمل کرلینا ہے۔ انشاء اللہ یہ وظیفہ ایک دفعہ کرنے سے آپ کو حیران کن فائدے دے گا۔ پہلی مرتبہ کرنے سے آپ کو مدد اورکامیابی ملے گی، ہر نماز کے بعد اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور پھر ” یا سبوح ، یا قدوس، یا غفور، یا ودود ” یہ چاروں اللہ کے نام 7 مرتبہ پڑھنے ہیں۔ یہ پڑھتے ہی اپنے مقصد کی کامیابی کے لیے دعا کرنی ہے اور کبھی کوئی ایسا معاملہ پیش آجائے جس کا حل اُسی وقت کرنا مقصود ہو۔ مثلاً کسی انٹرویو میں گئے ہیں، کاروباری ڈیل ہورہی ہو ، عدالت میں جج کے سامنے پیش ہونا ہو، یا کسی ویزہ یا کوئی پیپر اپروو کروانا ہو، تو ایسے کسی بھی طرح کے ایمرجنسی والے کام میں اُسی وقت بھی کرسکتے ہیں، تو بس آپ نے اتنا سا عمل کرلینا ہے،حضرت شاہ حکیم ؒ کا یہ اتنا مجرب

اور آزمودہ وظیفہ ہے کہ آپ پہلی مرتبہ میں حیران ہو جائیں گے

Leave a Comment