گائےگھر میں آنے سے روکنے پر کیا کرتی ہے؟ لڑکی اور گائے کی ایسی دوستی،ویڈیو میں دیکھیں

گائےگھر میں

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں، جیسے کہ گائے اور لڑکی کی دوستی۔ کولمبیا سے تعلق رکھنے والی اینڈریا کے گھر میں 5 پالتو کتے ہیں جس میں ایک کتا گائے جیسا ہے، رک جائیے جناب، حیرت زدہ نہ ہوں یہ ایک گائے ہی ہے جو کہ اب کتوں کی طرح برتاؤ کرتی ہے۔

اینڈریا نے اس گائے کو اس وقت سے پالنا شروع کیا جب یہ گائے کا بچہ تھی، چونکہ گھر میں پالتو کتے بھی ہیں۔ گائے کا زیادہ تر وقت انہی کتوں کے ساتھ گزرتا رہا اور اس پھر دیکھتے ہی دیکھتے گائے نے بھی پالتو کتوں کی طرح رہنا شروع کر دیا، کتے جس طرح دم اٹھا کر بھاگتے، کھیلتے وہی سب گائے نے بھی سیکھ لیا۔ لیکن اینڈریا بتاتی ہیں کہ اس گائے کی ایک منفی بات بھی ہے کہ یہ گھر میں موجود ہر چیز میں گھس جاتی ہے، جس کی وجہ سے ہمیں پہلے سے زیادہ احتیاط برتنی پڑتی ہے، لیکن گائے کے پیار بھرے انداز سے دل موم ہو جاتا ہے۔

اینڈریا کے پاس دو سے تین مختلف جانور موجود ہیں، وہ بتاتی ہیں جب یہ سب جانور ایک ساتھ گھر میں گھستے ہیں تو گھر کا خدا ہی حافظ ہوتا ہے، کیونکہ کھانے پینے کی چیزیں جیسے ختم ہی ہو جاتی ہیں۔ جب کبھی اینڈریا کچن میں جاتی ہیں تو ان کی پالتو گائے کھڑکی پر آ کر اینڈریا کو تکتی رہتی ہے اور اسی انتظار میں معصوم سا چہرا بنائے رکھتی ہے کہ ابھی کچھ مزے دار گرما گرم کھانے کو ملے گا۔ اب اینڈریا کے لیے پالتو گائے اتنی اہمیت رکھتی ہے کہ وہ اسے چھوڑنا نہیں چاہ رہی ہیں۔

Leave a Comment