سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

آج کا وظیفہ سورت اخلاص کا خاص وظیفہ ہے اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہوگھریلو ہو یا کاروباری ہو دفتری ہو یا زمین کا مسئلہ ہویعنی روزانہ کسی بھی وقت اس عمل کو کریں تو آپ کی زندگی کی تمام مشکلات تمام پریشانیاں اس وظیفہ کے کرنے کی وجہ سے حل ہوجائیں گیسورت اخلاص کو پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں یہ سورت بہت سے روحانی جسمانی اور ذہنی پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے کا اکسیر درجہ رکھتی ہے۔

اس عمل کو کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہےسب سے پہلے دو رکعت نوافل پڑھیں اور دونوں رکعتوں میں ایک سو ایک مرتبہ سورت اخلاص پڑھیں اور نوافل پڑھنے کے بعد سجدے میں گر کر گیارہ بارسورت اخلاص پڑھیں اور پھر سجدے سے اٹھ کر گیارہ بار سورت اخلاص پڑھیںاور پھر دوبارا سجدے میں گر کر گیارہ بار سورت اخلاص پڑھیں اور پھر سجدے سے اٹھ کر گیارہ بار سورت اخلاص پڑھیں اسی طرح گیارہ سجدے کرنے ہیںاور اسی طرح سورت اخلاص پڑھنی ہے اور اس کے بعد گیارہ بار استغفار پڑھ لیں اور پھر گیارہ بار درود ابراہیمی پڑھ لیں اور اس کے بعد اللہ سے اپنے مقصد کیلئے دعا کریں انشاءاللہ آپ کا مقصد پورا ہوگا۔۔۔خود انبیا علیم السلام کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے کئی دعائیں سکھائیں ۔

یہاں رزق کی تنگی کے حوالے سے ایک دعا کا ذکر ہے جو خود نبی علیہ السلام نے جنتی عورتوں کی سردار اور اپنی لاڈلی بیٹی کو سکھائی ۔ تنگی رزق سے ہر کوئی عاجز ہوتا ہے ۔ اگر کوئی مسلمان یہ چاہے کہ اسکو کثیر رزق عطا ہوتو اسکودعائے جبرائیل ؑ پڑھنی چاہئے ۔یہ دعااللہ کریم نے اپنے محبوب نبیﷺ کو حضرت جبرائیل کے ذریعہ سے سکھائی تھی آپ ﷺ نے کےا بتایا ؟یہ دعااللہ کریم نے اپنے محبوب نبیﷺ کو حضرت جبرائیل کے ذریعہ سے سکھائی تھی اور سب سے پہلے سرکار دوجہاں ﷺ نے اپنی لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہؓ کو عطا کی تھی۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ایک حدیث میں اس دعا کا ذکر موجود ہے۔ایک روز آپؓ نے شدید فقر و فاقہ کی وجہ سے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا کہ ایک ماہ ہو گیا گھر میں چولہا جلانے کی نوبت تک نہیں آئی۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو تو پانچ بکریاں دے دوں اور چاہو تو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے ابھی ابھی ایک دعا سکھائی ہے بتا دوں۔ یہ دعا پڑھو۔ یَااَوَّلَ الاَوَّلِینَ یَااٰخِرَ الاٰخِرِینَ‘ ذَاالقُوَّةِ المَتِینِ‘ وَ یَارَاحِمَ المَسَاکِینَ‘ وَیَا اَرحَمَ الرَّاحِمِینَ۔ نبی کریم ﷺ پر درود پڑھنا آپ ﷺ سے محبت کا اظہار اور ایمان کی نشانی ہے۔درود پڑھنے کے متعدد فضائل صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔سیدنا ابو ہریرہ ﷜فرماتے ہیں کہ نبی ﷺنے فرمایا :’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘‘( مسلم : ۴۰۸)ایک دوسری روایت میں نبی کریم ﷺنے فرمایا:’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کردیتا ہے۔‘‘

(صحیح الجامع : ۶۳۵۹) سیدنا ابی بن کعب﷜فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی کریم ﷺسے کہا: ’’اے اللہ کے رسول ﷺ! میں آپ پر (دعا میں) زیادہ درود پڑھتا ہوں ،تو آپ کا کیا خیال ہے کہ میں آپ پر کتنا درود پڑھوں ؟ آپ ﷺنے فرمایا :جتنا چاہو۔ میں نے کہا : چوتھا حصہ؟ آپ ﷺنے فرمایا :جتنا چاہواور اگر اس سے زیادہ پڑھو گے تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے۔

Leave a Comment