ہرپریشانی کا علاج قرآن پاک سے سورۃ التغابن کی فضیلت جانیں۔

اس تحریر میں سورہ تغابن کی فضیلت اور پڑھنے کے فوائد بیان کئے جارہے ہیں یہ نمبر کے اعتبار سے قرآن کریم کی 64 نمبر سورت ہے اور یہ 28 پارے کی سورت ہے بہت بڑی نہیں ہے چھوٹی سی سورت ہے یہ سورت مدنی ہے اس کی کل اٹھارہ آیات ہیں اور دو رکوع ہیں سورت تغابن کی سب سے بڑی فضیلت تو یہ ہے جو بندہ یہ چاہتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کی عمر میں برکت عطاکرے اس کی زندگی طویل ہو تو وہ بندہ روزانہ یہ چھوٹی سی سورت دن میں کسی

بھی وقت پڑھ لے حضرت ابی ابن کعب ؓ سے روایت ہے کہ آقائے دو جہانﷺ نے فرمایا کہ جو شخص سورت التغابن پڑھے گا اس پر اچانک آنے والی موت کو اُٹھا لیاجائے گا یعنی اس کی عمر طویل ہوگی یہ میرے آقائے دو جہان ﷺ کا ارشاد ہے اور اس کے علاوہ بھی اس کو پڑھنے کی بے پناہ فوائد ہیں سورت التغابن ہر قسم کی آفات سے محفوظ رہنے کے لئے بہت مجرب عمل ہے مال و دولت میں برکت کے لئے بہت مفید ہے مقدمہ بازی سے نجات کے لئے بھی مفید ہے اس کے بے پناہ فوائد ہیں جو بندہ یہ چاہتا ہو کہ میرے مال میں میرے رزق میں برکت ہو پیسوں میں برکت ہو تووہ اس سورت کی روزانہ تین مرتبہ تلاوت کرلیا

کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ اللہ کے حکم سے اس کے مال میں بہت زیادہ برکت ہو گی اسی طرح اگر کسی کے ہاں غربت کا مسئلہ ہے مال و دولت اور رزق کی بہت تنگی ہے اور وہ یہ چاہتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اس کو حلال رزق عطافرمائے لیکن اس کے پاس وسائل کوئی نہیں تو پھر اس سورت کو اگر روزانہ گیارہ مرتبہ پڑھا جائے اول آخر تین مرتبہ سات مرتبہ درود ابراہیمی اور گیارہ مرتبہ اس کو اس نیت سے پڑھا جائے کہ اے اللہ مجھے اپنے فضل اپنے کرم سے بہت اچھا

اور بہترین حلال مال و دولت رزق عطا فرما تو انشاء اللہ وہ بہت جلد امیر ہوجائے گا اور اور اگر کوئی دشمن آپ کو تنگ کرتا ہو کوئی ظالم ہو کسی بھی قسم کا آپ کا دشمن ہو وہ آپ کو بہت زیادہ تنگ کرتاہو یا آپ کو اندیشہ ہو کہ یہ مجھے نقصان پہنچا سکتا ہے اس کے لئے بھی یہ سورت بہت اکسیر ہے تو پھر بھی آپ اس کو زیادہ بہتر یہ ہے کہ گیارہ مرتبہ پڑھ لیں ورنہ سات مرتبہ بھی آپ پڑھ سکتے ہیں اور اس وقت تک آپ پڑھتے رہیں جب تک آپ کو اس دشمن کے شر

سے نجات نہیں مل جاتی چھوٹی سی سورت ہے اگر تین مرتبہ سات مرتبہ گیارہ مرتہ پڑھ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن ایک بات کا خیال رکھئے گا کہ آپ نے جس نیت کے ساتھ سورت پڑھنی شروع کی ہے اور جس تعداد کے ساتھ پڑھنی شروع کی ہے وہی تعداد تمام دنوں میں ہو کم نہیں ہوسکتی زیادہ ہوسکتی ہے جس طرح آج سورت تغابن کو تین مرتبہ پڑھا اگر میں یہ کہتا ہو ں کہ میرا کام جلدی ہوجائے تو کل میں اس کو سات یا گیارہ مرتبہ پڑھ سکتا ہوں لیکن یہ آپ نے سوچ کر پڑھنی ہے کہ میں نے روزانہ پھر اتنی ہی تعداد میں پڑھنی ہے میں زیادہ کر سکتا ہوں لیکن کم نہیں ہوسکتی۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Comment