خوش وخرم زندگی کا رازحضور اکرم ﷺ نے اپنے پیارے ساتھی کو یہ دعا سکھلائی کہ تم اسے ہر نماز کے بعد پڑھا کرو۔

حضور اکرم ﷺ نے اپنے پیارے ساتھی وصحابی حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو جنہیں آپ ﷺ اپنا دوست کہا کرتے تھے ۔ یہ دعا سکھلائی کہ تم اسے ہر نماز کے بعد پڑھا کرو۔ تم پوری عمر زندگی خوشحال بسر کرو گے ۔ وہ دعا کیا ہے؟ ” اللھم انی علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک ” ۔ اور ہمارے بزرگوں سے یہ منقول ہے کہ جوشخص ہزار مرتبہ درود پاک پڑھے گا۔

وہ ہمیشہ خوش وخرم رہے گا۔ درود پاک چاہے مختصر کیوں نہ ہو۔ہر درود پاک کی اپنی ایک خاصیت ہوتی ہے۔ جس طرح مختلف پھولوں کی خوشبوئیں مختلف ہوتی ہیں۔ اور ہر پھول کی اپنی ایک خاص خوشبو ہوتی ہے۔ اسی طرح ہر ذکر کی اپنی ایک الگ خاصیت ہوتی ہے۔ اور درود شریف کی یہ خاصیت بزرگوں سے منقول ہے کہ اس کےپڑھنے والے کو زندگی میں چین ، سکون اور راحت نصیب ہوتی ہے۔وہ مختصر دردو شریف یہ ہے کہ ” صلی علیہ وسلم ” ہے۔ دوسرا درودشریف ” اللھم صلی علی محمد اور تیسرا درود شریف ” اللھم صلی علی محمد افضل صلواتک ” ہے۔ بعض روایات میں اس آخری درود پاک پڑھنے کا ثواب دس ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنےکے برابر بتایا گیا ہے۔

چوتھا درود شریف جو آپ پڑھ سکتےہیں۔ ” اللھم صلی علی محمد وعلی ال محمد” ۔پانچویں نمبر پر ” جزی اللہ تعالی عنا محمد (ﷺ) ماھو اھلہ” ۔ چھٹا نمبر پر” بسم اللہ اللھم صل علی محمد اور ساتویں نمبر پر ” وصلی اللہ علی النبی محمد وسلم ” ہے۔ او رآٹھویں نمبر پر ” اللھم صل علی محمدوعلی الہ وبارک وسلم ” ہے۔ اور نواں درود پاک ” اللھم صل علی محمد النبی الامی” ہے۔ اور دسویں نمبر پر ” اللھم صل علی محمد کما تحب وترضی اللہ ” ہے ۔ گیارہویں نمبر پر ” اللھم صل علی محمد والہ الف الف مرۃ ” ہے۔بارہویں نمبر پر ” صلی اللہ علی محمد النبی الامی ” ہے۔ تیر ہویں نمبر پر”صلی اللہ علی محمد وجزاہ عنا ماھو اھلہ” ہے۔ اگر آپ بھی پوری زندگی چین اور سکون کے ساتھ اور یہ چاہتے ہیں کہ

آپ کو ہرچیز میں ، ہرمعاملے میں راحت نصیب ہوگی ۔ تو آپ کو جتنے بھی درود شریف بتائیں ہیں۔ان میں سے جو بھی درود پاک اچھا لگے اس کو پڑھ لیں۔ اور روزانہ جس طرح آپ کو بتایا گیا ہے۔ ایک ہزار مرتبہ اس درود شریف کو پڑھنے کی عادت بنا لیں۔ یقین مانیں ! کہ ابھی چند دن اور چند ہفتے نہ گزریں گے ۔ آپ کو زندگی میں ایک عجیب سا سکون اور آپ کو کیفیت محسو س ہونے لگے گی۔ انشاءاللہ!آپ اس درود شریف کی برکات اپنی زندگی میں لازمی دیکھیں گے ۔

Leave a Comment