کوئی بھی پریشانی ہویاپھرکوئی مشکل حل نہ ہورہی ہوتو درود پاک یہ پڑھ لیں

آپ نے وظائف تو بہت سارے کیے ہوں گے ۔ لیکن آج آپ کو جو عمل بتائیں گے ۔ اس عمل کے کرنےسے آپ اللہ تعالیٰ سے جو بھی مانگیں گے ۔ انشاءاللہ!بفضل خدا آپ کو ملے گا۔ آپ کو ہرنیک مقصد میں کامیابی ملے گی۔ کامیابی آپ کا مقدر بن جائے گی۔ جب آ پ نے حضور اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھ کر بھیجیں گے ۔ تو اسی خوشیپر اللہ کریم آپ کو عطاکرے گا کہ میرا بندہ میرے نبی پر درود پاک پڑھ کر مجھ سے مانگ رہا ہے ۔

تواللہ پاک ضرور عطاکرے گا۔ یہ ایک طاقت ور عمل ہے۔ اس عمل کی برکت سے اللہ کریم آپ کی ہردعا کو سنے گا۔ اور آپ پر اپنی رحم والی نظرکرم کرے گا۔ اب آپ کو وظیفہ بتاتے ہیں کہ آپ نے اس عمل کوکرنا کس طریقہ سے ہے آپ نے روزانہ کسی بھی وقت ، کسی بھی نماز کے بعد اس عمل کو کرنا ہے ۔ آپ نے کرنا یہ ہے کہ آپ نے روزانہ ایک سو مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے ۔ درود پاک آپ کو ئی سابھی پڑھ سکتے ہیں۔ درود ابراہیمی کی بہت سی فضیلت ہے۔ اگر آپ درودا براہیمی نہیں پڑھ سکتے ۔ آپکو مشکل پیش آئے ۔ توآپ کوئی چھوٹا درود پاک بھی پڑھ سکتےہیں۔ ایک سو مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔ اول وآخر سات سات مرتبہ ” بسم اللہ الرحمن الرحیم” پڑھنی ہے۔ جب آپ نے درودپاک پڑھنا شروع کرنا ہے ۔ تو آپ نے سات مرتبہ ” بسم اللہ ” پڑھنی ہے۔

پھرآ پ نے ایک سومرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔ آخر میں پھرآپ نے ” بسم اللہ ” پڑھ کر اللہ کی بارگاہ میں خصوصی دعا کرنی ہے۔دعا اپنے اپنے لفظوں میں کرنی ہے۔ کہ مولا ! جس مقصد کےلیے یہ عمل کیا ہے اس مقصد میں مجھے کامیابی وکامرانی عطافرما۔ میری ہر دعا کو قبول فرما۔ مجھے ہروہ چیزعطا کر جومیرے حق میں بہتر ہے۔ جس مقصد کوپانے کے لیے اس عمل کو کررہا ہوں /رہی ہوں۔ اس مقصد میں کامیابی وکامرانی عطا فرما۔ اپنی رضا میں ہمیں راضی فرما۔ مولا! ہم صبر وشکر کرنے کی توفیق عطافرما۔ اور ہمیں زیادہ سے زیادہ وقت اپنی یا د میں گزارنے کی تو فیق عطا فرما۔ اور آپ نے اللہ پا ک سے دعاکرنی ہے۔ ہمیں ایسی آنکھ عطافرماجوتیری یاد میں روئے۔ ہمیں ایسی زبان عطا فرما۔ جو تیرا ذکر کرتی رہے۔

ہم ایسا دل عطافرما جو تیری یاد میں دھڑکتارہے۔ اس طرح آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعاکرنی ہے۔ انشاءاللہ! بفضل خدا آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی۔ آپ کا یقین پکا ہونا چاہیے۔ جس کا یقین پکا ہوگا اسے اللہ تعالیٰ ہر چیز سے نوازے گا۔ دنیاوآخرت کی تمام نعمتوں سے مالا مال کرے گا ۔بس آپ کا یقین پکا ہونا چاہیے۔ ہمارے بزرگان دین اور علمائے کرام کا کہنا ہے جسے یقین کامل مل گیا اسے سب کچھ مل گیا۔ جس بندے کا یقین پکا ہوگا کہ درود پڑھنےسے ہماراکام ہوجائےگا۔ بس اس کاکام پورا ہوگیا۔ اس عمل کورزق کےلیے ، کامیابی کےلیے، دولت کےلیے ، عہدے کےلیے ، نوکری کےلیے تمام مشکلات ومصیبتوں سے نجات پانے کلیے بھی کرسکتے ہیں۔

گھر میں خیروبرکت کےلیے گھر سے بیماری کوختم کرنے کے لیے آپ اس عمل کو کرکے بارگاہ الہیٰ میں دعا کریں۔ آپ کو ہرمقصد اللہ کریم کامیابی وکامرانی عطافرمائےگا۔

Leave a Comment