ناف کا مسئلہ ہے ۔ اس کا علاج بتا دیں؟ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہماری ناف ڈھلک گئی ہے۔ ہماری جو ناف ہے۔ یہ اپنی جگہ سے سرک گئی ہے۔ ایک لیموں لو۔ اس کا چاروں طرف سے ہلکی آنچ پر سیک لیں۔ اور یہ جو سہاگہ ہوتاہے۔ اس کو بھون کر پھلا لو۔ جیسے توے پر پھلا لو۔ پھر اس کو پیس لو۔ اب اس سہاگہ کی دو یا تین چٹکیاں اس لیمن پر ڈال دو ۔ اور اس کو چو س کر پی لو۔ یہ جوناف ڈھلکی ہوئی ہے۔
یہ جو اپنی جگہ سے ناف ہٹی ہوئی ہے یہ بہترین علاج ہے۔ ایک بار استعمال کرو۔ یقین جانو! آپ لوگ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ دوسرا ٹوٹکہ: اکثر اوقات بھاری چیزیں اُٹھانے یا پھر غلط طرح سونے اور سفر کی وجہ سے ناف اُتر جاتی ہے جسے ناف ٹلنا بھی کہا جاتا ہے اس کو ٹھیک کرنا اب مشکل نہیں مشہور حکیم شاہ نظیر کے بتائے ہوئے نسخے سے کریںاس کا علاج۔شاہ نظیر نے صرف ایک بوٹی سے آپ کی اس مشکل کا حل نکال دیا ہے، وہ کونسی بوٹی ہے اور اس کا استعمال کیسے کرنا ہے آئیے جان لیتے ہیں۔شاہ نظیر کہتے ہیں کہ نکچھکنی نام کی بوٹی جو پنجاب میں اور کے پی کے میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے، اسے صاف کر کے روزانہ صبح نہار منہ ایک چائے کا چمچ نکچھکنی ایک گلاس پانی کے
ساتھ استعمال کریں، ساتھ ہی اسے شام کھانے سے پہلے بھیاستعمال کریں پانچ دنوں میں ناف ٹھیک ہو جائے گی۔اکثر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ ہمیں جو بیماری ہے جو تکلیف ہے ہم نے اس کا ہر طرح کا علاج کروایا میڈیسن بھی استعمال کی لیکن کوئی دوائی کارگر ثابت نہیں ہوتی کسی دوائی سے فائدہ نہیں ہوتا اگر فائدہ ہوتا بھی ہے چند دن عارضی ہوتا ہے پھر معاملہ اسی طرح رہتا ہے دوائی عین مرض کے مطابق ہوتی ہےاس کے باوجود بھی فائدہ نہیں ہورہا اس کے لئے ایک بہت ہی مجرب عمل ہے اگر وہ عمل پورے یقین سے کریں شرط یہ ہے کہ آپ کا یقین اس کے اوپر پختہ ہونا چاہئے اور یہ بات ذہن میں اچھی طرح بٹھا لیں کہ شفاء دوائی کے اندر نہیں شفاء اللہ کے حکم سے ہوتی ہے اس کی ایک مختصر سی مثال یہ ہے کہ
موسیٰ علیہ السلام کے پیٹ میں درد ہوگیا۔آپ نے اللہ کی بارگاہ میں درخواست کی کہ یا اللہ مجھے یہ تکلیف ہے پیٹ کا درد ہے جبرائیل امین حاضر ہوئے بتایا کہ اے اللہ کے لاڈلے اللہ کے برگزیدہ پیغمبر اللہ نے حکم دیا ہے کہ فلاں درخت کے پتے لو اور ان کو پیس کر پانی میں حل کر کے وہ پی لو اللہ شفاء دے دے گا۔ یا اللہ یہ دوائی جو میں استعمال کررہا ہوں اس میں تو نے شفاء ڈالنی ہیں دعا کے ذریعے بھی یہ عمل ہوتا ہے وظائف کے ذریعے بھی ہوتا ہے۔یہ عمل وظائف کی حیثیت بھی دعا کی ہوتی ہے آپ جو بھی میڈیسن استعمال کرتے ہیں کسی بھی مرض کے لئے آپ گیارہ مرتبہ اس دوائی کے اوپر سورہ فیل پڑھیں ، اس کی اتنی برکت ہے گیارہ مرتبہ آپ نے سورہ فیل پڑھنی ہے اور اکتالیس مرتبہ یا صمد پڑھ لینا ہے اور اس کے اول آخر ایک ایک بار درود شریف پڑھ کر اس دوائی پر دم کر دیں اور پھر اس دوائی کو استعمال کریں۔
Leave a Comment