اذان کی آواز سنتے ہی سر پر دوپٹہ لے لیا.اذان کی آواز سن کر یہ مشہور اداکارہ

اذان کے وقت سر ڈھانپنا نہ صرف مشرقی روایت ہے بلکہ یہ اذان کے احترام کا حصہ بھی ہے۔ اس لئے عام خواتین کے ساتھ مشہور اداکارائیں بھی اذان کے وقت سر ڈھانپنے کا اہتمام کرتی ہیں۔ حال ہی میں حبا بخاری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سیاہ لباس اور سیاہ اجرک میں ملبوس ہیں۔ جیسے ہی مغرب کی اذان ہوتی ہے حبا چادر کو سر پر اوڑھ لیتی ہیں جبکہ اس سے قبل کی ویڈیوز میں وہ کندھے پر دوپٹہ لئےہوئے تھیں۔ شوبز میں ایسی اور بھی کئی

اداکارائیں ہیں جو اذان کا احترام کرتی ہیں ان میں بھارت کی پریانکا چوپڑا بھی شامل ہیں۔ پریانکا ویسے تو ہندو مذہب سے تعلق رکھتی ہیں لیکن ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ انھیں اذان کی آواز بہت پسند ہے اور وہ اذان بہت غور سے سنتی ہیں۔ ہانیہ عامر بظاہر بہت ماڈرن اداکارہ ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کرنے والے جانتے ہیں کہ وہ اذان اور نماز کی ہر ممکن حد تک پابندی کرتی ہیں۔ کچھ عرصے پہلے ان کی شوٹنگ کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جسے ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔ اسی طرح اداراہ سارہ خان بھی مذہب سے لگاؤ رکھنے کی وجہ سے مداحوں میں بہت مقبول ہیں

Leave a Comment