لا حول ولا قوۃ الا باللہ اس طرح پڑھنے کے فوائد اور حیران کن معجزات جان کر آپ اسے پڑھنا اپنی عادت بنالیں گے

لا حول ولا قوۃ الا باللہ

کائنات نیوز! آج کا عمل یہ ہے کہ آپ دن میں ایک تسبیح یعنی کہ 100مرتبہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھیں۔ یا پھر اس کی کثرت سے تسبیح کریں۔ انشاء اللہ آپ کی تمام حاجتیں پوری ہوجائیں اور مشکلات دور ہونگے کیونکہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ میں ننانوے بیماریوں کا علاج ہے۔ حدیث مبارکہ میں جمعرات کی رات کو روشن رات اور جمعہ کے دن کو مبارک دن کہا گیا ہے۔

ان دو دنوں کی فضیلت بہت ہی زیادہ ہے تو یہ دو دن آپ نے ضائع نہیں کرنے آپ نے یہ مختصر وظیفہ کرنا ہے۔ دو دن یہ عمل کرنے کی برکت سے اللہ پاک آپ کی مانگی ہوئی دعاؤں کو رد نہیں فرمائیں گے۔ اللہ پاک آپ کیمانگی ہوئی تمام دعاؤں کو شرف قبولیت بخشیں گے جو بھی حاجت آپ کے دل میں ہوگی پوری ہوجائے گی۔ اس تحریر میں جمعرات اور جمعہ کے دن کا ایک ایسا وظیفہ پیش کیا جارہا ہے کہ جس کے کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ دنیا کی ہر چیز آپ سے محبت کرے گی یہ ایک سپیشل جمعہ کے حوالے سے وظیفہ ہے اس عمل کو کرنے سے اس کی برکت سے چرند پرند یہاں تک کہ فرشتے بھی آپ سے محبت کرنے لگیں گے۔ یہ ایک آزمودہ عمل ہے اور اس عمل کی بہت زیادہ فضیلت ہے

اس عمل کو آپ نے خود بھی کرنا ہے اور دوسرے مستحق لوگوں تک بھی پہنچانا ہے جمعہ کے دن کی بہت زیادہ فضیلت ہے اور اس دن کو تمام دنوں پر فضیلت حاصل ہے اس دن کے بہت زیادہ وظائف بھی ہیں اور اس دن دعائیں خاص طور پر قبول ہوتی ہیں اس میں قبولیت کی گھڑیاں بھی موجود ہیں اسی دن میں دو گھڑیاں ایسی ہیں کہ ان گھڑیوں میں آپ نے دعا مانگنی ہے۔ اور انشاء اللہ تعالیٰ جب آپ ان گھڑیوں میں دعا مانگ لیں گے تو آپ کی دعا ضرور قبول ہو گی اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جمعہ ہی کے دن جمعہ ہی کا دن ہے کہ جس دن قیامت برپا ہو گی اور اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا گیا اور اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کو جنت میں داخل بھی کیا گیا تھا۔ اس دن اللہ پاک سے سچے دل سے آپ جو بھی دعا مانگیں گے

انشاء اللہ تعالیٰ وہ آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی اور یہ تمام جمعہ کی فضیلت میں سے ایک فضیلت ہی ہے جو بیان کی جارہی ہے یہ وظیفہ جمعہ کے حوالے سے خاص ہے آپ نے جمعرات اور جمعہ کے دن یہ عمل کرنا ہے۔ جیسا کہ پہلے ہی جمعہ کی فضیلت بیان ہوچکی ہے اس عمل کا خاص طریقہ جمعرات کے دن بھی کرنا ہے اور جمعہ کے دن بھی اس طریقہ سے کرنا ہے جس طریقہ سے آپ کو بتایا جارہا ہے۔ یہ آپ نے فجر کی سنتیں پڑھنے کے بعد اور فرض پڑھنے سے پہلے جو فجر کی چار رکعتیں ہیں دو سنت اور دو فرض جب آپ دو سنت ادا کر لیں اور فرض ابھی پڑھنے ہوں تو آپ نے تب یہ عمل کرنا ہے جب آپ سنت پڑھ لیں تو درمیان میں آپ نے سو مرتبہ اللہ کے یہ نام پڑھنے ہیں یا اللہ یا سمیع یہ آپ نے دونوں جب ایک دفعہ پڑھنے ہیں

تو آپ نے ایک مرتبہ کاؤنٹ کرنا ہے تو اسی طریقے سے آپ نے سو مرتبہ اللہ تعالیٰ کے یہ نام پڑھنے ہیں اول و آخر آپ نے درود شریف پڑھنا ہے۔ درود ابراہیمیجب آپ نے یہ سنتیں پڑھ لیں اس کے بعد آپ اسی جگہ پر بیٹھ گئے جہاں آپ نماز پڑھ رہے ہیں آپ نے اسی جگہ بیٹھ کر سو مرتبہ یہ دو نام پڑھنے ہیں یا اللہ یا سمیع لیکن اس سے پہلے آپ نے ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے اور اس کے بعد یہ ورد شروع کرنا ہے جب یہ مکمل ہوجائے سو مرتبہ تو آپ نے آخر میں بھی ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لینا ہے۔ یہ وظیفہ آپ نے جمعرات کے دن فجر کی سنتوں کے بعد اور جمعہ کی صبح فجر کی نماز میں بھی یہ عمل آپ نے کرنا ہے یہ ایک بہت بڑا وظیفہ ہے ۔میرے آقاﷺ نے کیا ارشاد فرمایا

حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے فرمایا کہ جسے غم اور افکار گھیر لیں اسے چاہئے کہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ کثرت کے ساتھ پڑھے یہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ کا ورد انسان کو غموں سے آزادکرتا ہے صحیح بخاری و مسلمکی حدیث ہے یہ ایسا ورد ہے کہ جنتکے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے لاحول ولا قوۃ الا باللہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے یہ میرے آقائے دوجہانﷺ کا فرمان ہے جو اس سے پیار کرے گا وہ جنت میں جائے گا اور ترمذی کی روایت میں مذکور ہے کہ یہ جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہےاور ایک روایت میں ہے لاحول ولا قوۃ الا باللہ کے ساتھ ہر بار ایک فرشتہ اترتا ہے جب بھی کوئی یہ پڑھتا ہے لاحول ولا قوۃ الا باللہ تو ہر مرتبہ ایک فرشتہ آسمان سے

دنیا میں نزول کرتا ہے اور یہ فرشتہ کیوں اترتا ہے؟بیماروں کو شفا دینے کے لئے لاحول ولا قوۃ الا باللہ جب بھی آپ پڑھیں گے تو آپ کو صحت دینے کے لئے اللہ تعالیٰ آسمان سے ایک فرشتہ نازل کردیتا ہے یہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ یہ اس عظیم ورد کی فضیلت ہے لا حول ولا قوۃ الا باللہ یہ لکھنے کی ضرورت ہی نہیں یہ ہر کسی کے دلوں میں لکھا ہوا ہے اور سب کو زبانی یاد بھی ہے یکن وہ شیطان مردود یہ پڑھنے نہیں دیتا کیونکہ وہ انسان کی روح میں انسان کی خون میں یوں دوڑ رہا ہے جس طرح خون دوڑتا ہے آپ اس کی اہمیت کو جانتے نہیں اورشیطان اس کے بارے میں غور کرنے ہی نہیں دیتا کیونکہ وہ جانتا ہے یہ ورد بہت زبردست ہے جو شیطان کو برباد کردیتا ہے ۔آپ ارادہ کرلیجئے کہ

آپ اس وردکو لازمی پڑھیں گے اور فرمایا یہ وہ دعا ہے جس سے ستر بلاؤں سے عافیت ملتی ہےیہ وہ ورد ہے جو یہ ورد پڑھتا رہتا ہے وہ ستر بلاؤں سے عافیت حاصل کرتا ہے حضرت انس بن مالک ؓ کی روایت میں ہے میرے آقا ﷺ نے فرمایا جو شخص بسم اللہ لاحول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم دس بار پڑھےگا وہ گناہوں سے ایسا پاک اور صاف ہو گا جیسے کہ آج ہی ماں کے پیت سے پیدا ہوا ہے دنیا کی ستر بلاؤں سے محفوظ ہوجاتا ہے امام ترمذی نے لکھا ہے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے میرے آقاﷺ نے ارشاد فرمایا لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم کو زیادہ سے زیادہ پڑھو اس لئے کہ یہ جنت کا خزانہ ہے اور میرے آقا ﷺ نے فرمایا جو شخص لا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھتا رہتا ہے

اللہ اس پر محتاجی کا دروازہ بند کردیتا ہے وہ کسی کا محتاج نہیں رہتا یہ ورد پڑھتے رہیں جو کوئی لاحول ولا قوۃ الا باللہ کہے یہ ننانوے مرض کی دوا ہے ۔ یہ حضور ﷺ کا فرمان ہے ۔چلتے پھرتے لاحول ولا قوۃ الا باللہ پڑھنے کی عادت بنا لیجئے اور اس سے کم از کم مرض جو ہے وہ غم ہے جو شخص پریشان رہتا ہے اور ہر وقت غمگین رہتا ہے اسے چاہئے کہ وہ اس کا ورد کرے اور خوش رہے۔

Leave a Comment