یہ چھوٹا سا وظیفہ کریں انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کے رزق میں برکت اور فراوانی آجائے گی

چھوٹا سا وظیفہ

بہت سے لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ انکے ہاتھ میں پیسہ نہیں ٹکتا ۔جو کماتے ہیں خرچ ہوجاتا ہے ۔گویا ایسے لوگوں کے رزق میں برکت نہیں پائی جاتی ۔اس مسئلہ میں مبتلا افراد روزانہ بعد نماز فجر اور عشاء کے گیارہ گیارہ سو مرتبہ یاغنی کا ورد کریں۔تو انشاء اللہ رزق میں برکت ہوگی اور پیسہ بھی ٹکنا شروع ہوجائے گا۔یہ مجرب وظیفہ ہےاور رزق میں بندش ختم کرنے بہترین علاج بھی۔جودکاندار اور تاجر دفتر کھولنے سے پہلے ستر مرتبہ یاغنی پڑھے گا

تو انشاء اللہ کاروبار میں برکت ہوگی اور کبھی نقصان نہ ہوگا۔جمعرات کے دن یا جمعہ کی رات میں انیس ہزار مرتبہ اس اسم پاک کا ورد کرنا اور ہمیشہ اس عمل کو جاری رکھنا انسان کو غیب سے تونگر اور دولت والا بنا دیتا ہے ۔یہ بڑا مجرب عمل ہے ۔جس شخص کی دکان نہ چلتی ہو یا آمدن بہت کم ہو یا دکان پہلے بہت چلتی تھی ،اب آمدن کم ہوگئی ہے تو اسے چاہیئے کہ صبح دوکان کھول کر سکون سے روزانہ ہزار مرتبہ یا غنی کا ورد کرے اور اس دوران کاروبار بھی کرتا رہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد کاروبار میں ترقی ہوگیعمل کچھ یوں ہے کہ روزانہ عصر کی نماز اداکرنے کے بعد وہیں جائے نما ز پر بیٹھ کر اول وآخر درود پاک پڑھناہے۔ اور پھر اللہ تعالیٰ کا اسم مبارک ” یارحمان ” یہ ایک تسبیح یعنی ایک سو مرتبہ پڑھناہے۔

اور آخر تین مرتبہ پھر درود پاک پڑھناہے۔ پھراس عمل کے بعد آپ کی جو بھی پریشانی ہے جو بھی حاجت ہے ۔ اس پریشانی اور حاجت کو آپ نے ذہن میں رکھناہے۔ اس عمل کے بعدا للہ پاک سے دعا کے لیے ہاتھ اٹھانے ہیں۔ اور اللہ پر یقین رکھتے ہوئے دعا مانگنی ہے۔ یہ عمل روز کرناہے۔ ہر روز یقین کے ساتھ دعا کرنی ہے ۔ انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ کی ذات آپ پر اپنا خصوصی فضل وکر م وہ عطافرمائے گا۔ یہ تو رہا ہے ایک وظیفہ جو آپ نے نما ز عصر کے بعد کرناہے۔ اب آپ کو ایک اور وظیفہ بتاتے ہیں۔ کرنا آپ نے یہ ہے کہ اگر آپ کے گن اہ چاہے وہ سمند ر کی جھاگ جتنے بھی کیوں نہ ہوں۔ آپ نے نماز عصر کے بعد آپ تمام احباب نے ایک دعا پڑھنی ہے ۔ اور دعا کچھ یوں ہے ۔ ” لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ ،

لہ الملک ولہ الحمد یحیی ویمیت وھو علی کل شیی ء قدیر” یہ آپ نے جب پڑھناہے۔حضور اکرمﷺ نے فرمایا: اس وظیفے کو کرنے والے کے گن اہ اگر چہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔ تو بخشش دیے جاتے ہیں۔ کونسا وظیفہ پڑھنے سے مشکل حل ہوجاتی ہے۔ تو ان لوگوں کے لیے ہے کہ “سورت التوبہ ” کی آیات نمبر ایک سواٹھائیس، ایک سو انتیس ہے۔ اور اس کے بعد آپ نے یہ تسبیح آپ نے کرنی ہے سبحان اللہ 33 بار، الحمد اللہ 33 بارا ور اللہ اکبر 34 بار۔یہ تسبیح کرکے جب دعا مانگیں گے ۔ انشاءاللہ! اللہ تعالیٰ کی ذات اپنے فضل وکر م سے آپ کی دعا کو شرف قبولیت عطا کرے ۔ یہ بھی عمل ہے جو آپ عصر کی نماز کے بعد کرسکتے ہیں۔ اور اسکے بھی بے شمار فائدے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا:

جو شخص عشاءکی نماز جماعت کےساتھ پڑھے ۔ گویا اس نے آدھی رات عبادت کی۔ا ور جو فجر کی نماز جماعت کےساتھ پڑھی گویا اس نے پوری رات عبادت کی۔رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جو شخص عصر کی نماز چھوڑ دیتا ہے۔ وہ ایسے ہے گویا اس کے گھر کی بھوک اور مال ودولت سب کچھ اس سے چھین لی جاتی ہے۔ ایک اور جگہ پر حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی۔ اس کے سارے اعمال ضائع ہوجائیں گے۔ نبی کریم ﷺ کے سامنے ایسے شخص کا تذکرہ کیاگیا جو صبح ہونے تک سویا رہتا ہے۔ نما ز فجر اور نماز عصر کی باجماعت ادائیگی کی بہت اہمیت ہے۔ اب ہونا یہ چاہیے کہ اگر آپ کو لگے کہ شاید آپ عصر کے وقت سوئے رہیں گے ۔ پھر آپ کام کررہے ہوں گے تو

آپ اپنی روٹین اسی طرح بنا لیں۔ اگر ممکن ہوتو دوپہر کا کھانا کھا کر تھوڑی دیر آرام کرلیا کریں۔ مغر ب سے قبل اور مغر ب اور عشاء کے درمیان نہ سویا کریں۔ دیگر چار نمازوں کی بھی پابندی کریں۔ اسی طرح پانچویں کی بھی توفیق ہوجائے گی

Leave a Comment