لڑکیاں املی کی اتنی دیوانی کیوں ہوتی ہیں املی کے خاص جسمانی فوائد اور راز جانیں اس آرٹیکل میں۔

ہم نے زندگی میں عام روٹین میں استعمال ہونیوالی چیز املی کے بارے میں بتائیں گے ۔ اس کھٹی میٹھی املی سے لطف ہوتے ہیں۔ خواتین کی یہ نہایت مرغوب چیز ہے کیا آپ نے اس بات پر غور کیا ہے اللہ تعالیٰ نے سدا بہار ایک درخت دیا ہے جس پر پھل لگتا رہتا ہے یہ زبردست قسم کی چیز ہمیں انعام میں عطاء کی گئی اس کے کیا طبی فوائد ہیں اگر خواتین حضرات آپ کو اس کے طبی فوائد معلوم ہوجائیں تو آپ یہ جان لیجئے دنیا بھر کی دولت بھی عطاء کردے اس کے

سامنے کم ہوگی ۔ اس املی کے اتنے فوائد آپ کے جسم کے دل دماغ کی تقویت کیلئے اگر کوئ انسان اسے لکھنا بیٹھے اسے اس املی کے فائدے لکھنے اور بیان کرنے کیلئےایک عرصہ درکار ہوگا ۔ املی ایک سدا بہار درخت ہے اس پر نئے پتے اپریل مئی کے مہینے میں نکلتے ہیں یہ درخت کبھی پتوں سے خالی نہیں ہوتا اس کے بیجوں سے تیل نکلتا ہے اس کا مزاج خشک درجہ اول اور سرد درجہ دوم ہے اس میں وٹامن اے بی اور سی شامل ہوتے ہیں اس کا ذائقہ ترش ہوتا ہے۔یہ معدہ اور دل کو قوت دیتی ہے وبائی امراض کے زہر کو دور کرتی ہے املی کت پتوں سے زخم دھونے سے زخم جلدی ٹھیک ہو جاتے ہیں بھوک کی

کمی اور قوت ہاضمہ کو بڑھانے کے لئے املی کی چٹنی کا استعمال نہایت مفید ہے املی کا گودا بحری جہاز پر ساتھ رکھنا نہایت مفید ہے کیونکہ قے روکنے کے لئے انتہائی مفید ہے حکماء کے مطابق املی کا گودا پتے جڑیں چھلکا اور رس دوائیوں کے لئے بہترین ہے پکی ہوئی املی ہاضم ہوتی ہے مثانے کی بیماریوں کو دور کرتی ہے اور پھنسیوں کے لئے بہترین ہے خشک املی پیاس کی شدت کو روکتی ہے یہ جگر ہاضمے اور انتڑیوں کے لئے نہایت مفید ہے املی کا جوشاندہ دودھ اور پانی میں ملا کر پینے سے بخار اور قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے پیشاب کی جلن دور ہو جاتی ہے خون کا فشار دور کرتی ہے

اسی جوشاندے سے یرقان کا علاج بھی ممکن ہے اس کا ایک حد تک استعمال صحت کے لئے نقصان دہ نہیں۔ موسم گرما میں جب گرمی کیوجہ سے معدے اور جگر میں گرمی ہوجاتی ہےدل گھبراتا ہے پیٹ کی جلن ہوتی ہے اس کیلئے آپ گل نیلوفر چھ ماشہ ، تخم کاسنی سات ماشہ ، آلو بخارہ سات ماشہ اور املی دو تولہ پانی میں بھگو کر یہ پانی چھان لیں پھر اس کو استعمال کریں انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ موسم گرما میں دل کی گھبراہٹ دور ہوجائیگی معدے اور جگر کی گرمی بھی دور ہوجائیگی اس کے ساتھ املی کی چٹنی کا استعمال کیا جائے یہ بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے جو کچھ کھایا جاتا ہے اگر اس کا معدہ کمزور چیزیں ہضم نہیں ہوتیں یہ املی قوت ہاضمہ کو بڑھانے کیلئے نہایت فائدہ مند ہے ۔

یہ جگر کی خرابی یرقان کو دور کرنے کیلئے آپ کو املی دو تولہ ، تخم کاسنی سات ماشہ ،گل نیلوفر دو تولہ ،مکو بھگو پر پی لیں انشاء اللہ یرقان کے خاتمے کیلئے بڑی مفید چیز ہے

Leave a Comment