عبداللہ اور امام کی سنچریوں کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

ٹیسٹ کرکٹ

راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں جہاں ریکارڈز بن رہے ہیں وہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ بھی رقم ہوئی ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی باردونوں ٹیموں کے اوپنرز نے 200سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ اسکور کی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زیک کرالی اور بین ڈیکٹ نے 233رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 225رنز کی شراکت قائم کی۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے پہلی اننگز میں سنچریاں سکور کیں۔

Leave a Comment