نہار منہ کالی مرچ اور لہسن کھانے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی رونما ہوتی ہے

لہسن اور کالی مرچ دونوں ہی صحت کے حوالے سے اپنی انفرادی خصوصیات رکھتے ہیں ان میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جسم کو صحت مند،جواں اور توانا رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ ان دونوں کو مصالحوں کا بادشاہ کہا جائے بے جانہ ہوگا کیونکہ یہ روز ہی ہر گھر میں مختلف پکوانوں کی زینت بنتے ہیں بلکہ یہ کہا جائے کہ کئی کھانے ان کے بغیر تیار ہی نہیں ہو سکتے توغلط نہیں ہوگا ۔ لہسن ایک ایسی سبزی ہے جو سارا سال دستیاب ہو تی ہے اوریہ

صدیوں سے غذا اور دوا دونو ں طرح سے استعمال کی جارہی ہے،یہی وجہ ہے کہ اسے سپر فوڈ کا درجہ حاصل ہے ۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں ،جو جسم کو کئی طرح کے امراض سے تحفظ دیتی ہے ۔ لہسن کے لئے ایک جملہ بھی کہاجاتا ہے کہ اس کی بو اچھی ہے کیونکہ اسے بغیر پکائے کھانے سے منہ سے بو آتی ہے لیکن اس کے صحت کے حوالے سے فائدوں کو دیکھتے ہوئے یہ بو بہت سی خوشبووَں سے بڑھ کر ہے ۔ اسی طرح کالی مرچ کہنے کو تو صرف ایک مرچ ہے لیکن یہ ننھی گیند اپنے اندر صحت مند جسم کے لئے بے پناہ افادیت رکھتی ہے اس میں بھی اینٹی

آکسیڈینٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اور ساتھ ہی جسم کی اندرونی سوزش دور کرنے والے خواص بھی موجود ہوتے ہیں ۔ اس کا روز استعمال جسم کوکئی دائمی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ اسی طرح ان دونوں کو جب ایک ساتھ استعمال کیاجاتا ہے تو اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے ،آپ یہ بات تو جانتے ہی ہیں کہ کسی کالی مرچ تین عدد ترکیب: کالی مرچ کو باریک پیس لیں ،پسی کالی مرچ اور لہسن کو صبح نہار منہ پانی کے ساتھ استعمال کریں ۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ کالی مرچ کو روز تازہ پیس کر استعمال کریں ۔ اسے ناشتہ سے آدھا گھنٹے پہلے استعمال کریں تو یہ زیادہ مند ثابت ہوگا ۔ اس بیش

بہا نسخہ کے کئی فائدے ہیں ، جانتے ہیں کہ یہ کس طرح آپ کے جسم کو بیماریوں سے تحفظ دے کر توانا بناتا ہے ۔ قوت مدافعت بڑھانے میں اس سے بہتر کو ئی نسخہ نہیں ،کیونکہ جب جسم کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا تو جسم بیماریوں سے بچا رہے گا ۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں موٹاپا صحت کا دشمن ہے بلکہ کئی بیماریوں کی آماجگاہ ہے، اسے نہار منہ کھانے سے جسم کا میٹابولزم تیز کام کرے گا جو چربی کو جمع ہونے میں رکاوٹ بنے گا اور اس طرح یہ موٹاپے کے لئے بہترن علاج ثابت ہوگا ۔ سسی اور کاہلی سے نجات دینے میں مدد ددے گا ۔ اس کا روز استعمال عمر رسیدگی کے اثرات سے بچائے محفوظ رکھے گا ۔

چونکہ لہسن اور کالی مرچ دونوں ہی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہے اس لئے اس کے استعمال سے جسم کئی انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے ۔ کالی مرچ اور لہسن دونوں ہی میں نزلہ زکام اور کھانسی سے بچانے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں اگر صرف لہسن کی بات کی جائے تو اسے نزلہ زکام میں استعمال کیا جائے تو تندرست ہونے کی رفتار ستر فیصد بڑھ جاتی ہے ۔ اسی لئے اس کے استعمال سے موسمی نزلہ ہو یا دائمی ان سے نجات میں مدد ملتی ہے

۔ دماغی صحت بڑھانے میں لہسن کے کردار سے کون واقف نہیں ،کالی مرچ اور لہسن کے اس نسخہ سے دماغ کو تقویت ملے گی اوریاداشت بہتر ہو گی ۔ سستی اور کاہلی کودور کرنے میں بے حد مفید ہے سستی کی اصل وجہ جسم کے میٹابولزم کا سست روی سے کام کرنا ہے اس طرح غذا جلد ہضم نہیں ہوگی تو یہ توانائی کے حصول میں رکاوٹ کا سبب بنے گی ،اس طرح پورا جسم سست رہے گا ۔ لہسن اور کالی مرچ کے استعمال سے جسم کا میٹا بولزم تیز کام کرے گا اور انسان چاک و چوبند ہو کر دن بھر کے کام انجام دے سکے گا ۔ یہ نسخہ جسم کے فاسد مادوں کو بھی جسم سے خارج کرتا ہے ،ساتھ ہی یہ جراثیم کش اور

اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہونے کی بنا پر جلد کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے ۔ کیو کہ یہ خون کی روانی کوبڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،چونکہ لہسن کی تاثیر گرم ہو تی ہے تو اس کے نہار منہ استعمال سے جلد کے مسامات کھل جاتے ہیں اور ان کی صفائی ہو جاتی ہے ۔ لہسن کو جگر دوست غذا میں شامل کیا جائے تو غلط نہیں ہوگا،یہ جگر کے زہریلے اور فاسد مادوں کا خاتمہ کرتاہے کیونکہ اس نسخہ میں کالی مرچ بھی شامل ہے تو یہ لہسن کی طاقت کو کئی گناہ بڑھا دیتی ہے ۔ یہ معدہ کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اور معدہ میں موجود غذا کو ہضم کرنے والے ایسڈ کو بھی متحرک کر دیتاہے جس سے کھانا جلد ہضم ہو کر جز بدن ہوجاتا ہے اور ساتھ قبض کا خاتمے کے لئے بھی اکثیر ہے ۔ یہ نسخہ ذیا بیطس کے مریض کے

بھی بہت مفید ہے اس کے استعمال سے جسم میں چینی کی سطح اعتدال میں رہتی ہے ۔ موٹاپا سے نجات کے لئے یہ نسخہ حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے ۔ لہسن میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کی جسم میں موٹاپے کا سبب بننے والی چربی کاختمہ کرتے ہیں ۔ پٹھو ں کا کھینچاءو دور کرنے کے لئے لہسن کا عرق اور کالی مرچ کا تیل کو سرسوں کے تیل میں ملا ہلکا سا گرم کر کے کر متاثرہ جگہ پر لگائیں یہ ہر طرح کے درد سے نجات دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ہے ۔ لہسن کا پانی کالی مرچ کے تیل کے دو قطرے اور چار قطرے روزمیری تیل میں ملاکر لگائیں یہ ہر طرح کے درد سے نجات دے گا ۔ نوٹ: حاملہ خواتین،ایسے افراد جو خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کرتے ہیں

یا ایسے افراد جنہیں الرجی رہتی ہے اس نسخہ کا استعمال ہر گز نہ کریں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے اسی طرح ہر چیز کی زیادتی بری ہوتی ہے اس لئے اس کے طویل مدت تک استعمال سے گریز کریں ۔ اس کے استعمال سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں ۔

Leave a Comment