کیا آپ جانتے ہیں کہ شادی کے بعد کون سی خواتین موٹی ہوتی ہیں اور کون سی نہیں۔۔

شادی کے بعد خواتین و مرد حضرات کا وزن بڑھنا ایک عام سی بات ہے اور یہ سچ بھی ہے کہ شادی کے فوراً بعد وزن یوں بھی بڑھ جاتا ہے کہ کھانے پینے کا رجحان زیادہ ہو جاتا ہے اور بے وقت کھانے کھاتے ہیں ساتھ ہی کولڈرنکس کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہوتا ہے۔ لیکن مردوں سے زیادہ خواتین کا جسم بڑھ جاتا ہے اور وہ 3 ماہ میں ہی اتنی موٹی ہو جاتی ہیں کہ ہر کوئی بولتا ہے

کہ اتنا وزن بڑھ گیا کنٹرول کرو، ابھی سے اتنی موٹی ہوگئی ہو وغیرہ وغیرہ۔۔ ایسی خواتین جو اپنے شوہر کے کھانے پینے کا زیادہ خیال رکھتی ہیں اور ان کے ساتھ خود بھی پیٹ بھر بھر کے کھانا کھاتی ہیں، کبھی گھر کے کبھی باہر کے، دراصل ان کا وزن بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ وہ خواتین جو اعتدال کے ساتھ کھانا بناتی ہیں اور بھوک سے کم کھاتی ہیں ان کا وزن زیادہ نہیں بڑھتا ہے ایسی خواتین جو ذہنی مرض میں مبتلا نہیں ہوتی جنہیں کسی قسم کا ڈپریشن نہیں ہوتا وہ بھی موٹی نہیں ہوتی ہیں۔ ایسی خواتین جن کے سونے اور کھانے پینے کا وقت مقرر نہیں رہ پاتا وہ بھی موٹی ہو جاتی ہیں۔

بہت زیادہ بھوکی رہنے والی خواتین بھی موٹی زیادہ ہو جاتی ہیں۔ سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ: جو خواتین شادی سے قبل اچھے رشتوں کی تلاش میں اپنے وزن پر کنٹرول کرتی ہیں ان کا وزن شادی کے بعد سب سے زیادہ جلدی بڑھ جاتا ہے۔

Leave a Comment