جسمانی وزن میں اضافہ اکثر افراد کو ذہنی طور پر پریشان کردیتا ہے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ کیا چند دنوں میں موٹاپے میں کمی ممکن ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہاں ایسا بالکل ممکن ہے۔ طرز زندگی میں چند تبدیلیاں لاکر جسمانی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے اور خود کو فٹ بنایا جاسکتا ہے۔ نمک کا زیادہ استعمال بلڈپریشر بلکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بھی بن سکتا ہے،
طبی ماہرین کے مطابق زیادہ نمک کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھولتا ہے، تو اپنے کھانوں میں تو اضافی نمک سے گریز ضرور کریں، اس کے ساتھ ساتھ چپس وغیرہ بھی کم استعمال کریں۔ ورزش روزانہ کم از کم آدھے گھنٹے کی جسمانی سرگرمیاں بھی صحت بخش غذا کے ساتھ اپنا معمول بنالیں ، یہ جسم کو نقصان پہنچائے بغیر وزن کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اپنی پسند اور شیڈول کے مطابق ورزش کا معمول طے کریں۔ ان سب طریقوں پر عمل جاری رکھ کر آپ چند دنوں میں نمایاں نتائج دیکھ سکیں گے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔آم کی گٹھلی موٹاپا کم کرنے کے لیے بہت ہی مفید اور کارآمد ہے ۔ مگر کیسے یہ ہم آپ کو بتائیں گے ؟
موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو کہ بے شمار بیماریوں کی جڑ بھی ہے ۔ موٹاپے سے نجات حاصل کرنا کوئی آسان کام تو نہیں ہے ۔ کیونکہ اگر ایک بار کسی انسان کا وزن بڑھ جائے تو پھر اس بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنا انتہائی مشکل بلکہ ناممکن ہوتا ہے ۔ اگر آپ بھی مختلف ڈائٹنگ اور ورزشیں کر کے تنگ آ چکے ہیں تو اب آم کی ایک گھٹلی کا استعمال کر کے آپ آزمائیں کیوں کہ آم کی گٹھلی سے آپ کا وزن بہت تیزی سے کم ہو جائے گا ۔ آم کی گٹھلی سے وزن کم کرنے کے لیے ہمیں مندرجہ ذیل اجزاء کی ضرورت پیش آئے گی۔ مینگو سیڈ آئل یعنی کہ آم کے بیجوں کا تیل ۔۔۔۔۔۔۔ 5 کھانے کے چمچ۔ یا پھر آم کی گٹھلی ۔۔۔۔۔۔ 2 عدد جامن کی گٹھلی کے بیج کا پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 5 کھانے کا چمچ سونف ۔۔۔۔۔۔ 5 کھانے کے چمچ ادرک کا پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 5 کھانے کے چمچ پودینہ سوکھا ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 5 کھانے کے چمچ آم کی گٹھلی کو استعمال کرنے کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ ۔ مینگو سیڈ آئل یعنی آم کے بیجوں کا آئل لے کر یا اگر آم کے بیجوں کا تیل میسر نہ ہو تو پھر آم کی 2 گٹھلیوں سے گریاں نکال کر ان کو اچھی طرح سکھا لیں ۔ گٹھلیاں سکھانے کے بعد ان کے چھوٹے چھوٹے پیس کر لیں ۔ اب اس کے بعد آپ جامن کی گٹھلی کے بیج کا پاؤڈر بھی ان تمام ٹکڑوں میں شامل کر لیں۔ • اس کے علاوہ پودینے کے 5 چمچ ، سونٹھ کا پاؤڈر یعنی سوکھی ہوئی ادرک کے 5 چمچ اور سونف کے پاؤڈر کے 5 چمچ ان گٹھلیوں کے ٹکڑوں میں ڈال لیں ۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو پودینے کے پتوں کو بھی خشک کر کے استعمال کر سکتے ہیں ۔ • اب ان تمام اجزاء کو گرینڈر میں ڈال لیں اور ان کو خوب اچھی طرح سے گرینڈ کر لیں ۔
یہاں تک کہ یہ تمام اجزاء پاؤڈر کی شکل میں آ جائیں ۔ • اب اس پاؤڈر کو آپ نے ہر روز کھانے کے بعد پھکی کی طرح استعمال کرنا ہے ۔ اسے آپ اگر چاہیں تو سادہ پانی کے ساتھ بھی باقاعدگی سے استعمال کر سکتے ہیں۔ • یہ سفوف آپ کے موٹاپے میں تیزی سے کمی لانے کے لیے بہت کارآمد ہوتا ہے ۔ یہ پاؤڈر آپ نے ہر کھانے کے بعد 1 کھانے کا چمچ دن میں تین مرتبہ پانی میں مکس کر کے پی لیں یا پھر پانی کے ساتھ بھی استعمال آپ اس کو استعمال کر سکتے ہیں ۔ چند ہی دن کے استعمال سے آپ دیکھیں گے کہ کس طرح دنوں میں ہی آپ کا وزن تیزی سے کم ہو جانا شروع ہو جائے گا اور آپ کس طرح چند ہی ہفتوں میں موٹاپے سے نجات حاصل کر لیں گے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں