رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اس شخص کے والدین کو روز قیامت ایک تاج پہنایا جائے گا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس شخص کے والدین کو روز قیامت ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی تمہارے دنیا کے گھروں میں چمکنے والے سورج کی روشنی سے زیادہ اچھی ہو گیحضرت معاذ جہنی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے قرآن پڑھا اور اس کے مطابق عمل کیا تو روز قیامت اسکے والدین کو ایک تاج پہنایا جائے گا جس کی روشنی تمہارے دنیا

کے گھروں میں چمکنے والے سورج کی روشنی سے زیادہ اچھی ہو گی ، تمہارا اس شخص کے بارے میں کیا خیال ہے جس نے اس کے مطابق عمل کیا ہو ! ‘‘ المشکوتہ 2139حضرت علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب نا مکمل پیدا ہونے والے بچے کے والدین کو جہنم میں داخل کیے جانے کا ارادہ کیا جائے گا تو وہ اپنے رب سے جھگڑا کرے گا ،تو اسے کہا جائے گا : اپنے رب سے جھگڑا کرنے والے نا مکمل بچے ! اپنے والدین کو جنت میں لے جا ، وہ اپنے آنول سے انہیں کھینچے گا حتیٰ کہ انہیں جنت میں لے جائے گا ۔‘‘المشکوتہ 1757ایک روز حضور اکرم ﷺ غزوہ خیبر سے واپس تشریف لا رہے تھے کہ راستےمیں آرام فرمایا اور صحابہ کرام نے کھانا شروع کیا

اسی دوران شہد کی مکھیوں کے بھنبھنانے کیآوازیں آنے لگیں۔ اور یہ آوازیں صحابہ کرام نے بھی سماعت فرمائیں صحابہ کرام تاجدار مدینہ ﷺ سے درخواست کی یا رسول اللہ یہ آوازیں کس کی ہیں؟ حضور پاکﷺ نے فرمایاشہد کی مکھیاں عرض کر رہی ہیں یا رسول اللہ صحابہ کرام بغیر سالن کے کھانا تناول فرما رہے ہیں حالانکہ پاس ہی ایک پہاڑ ہے جہاں شہد کا چھتا ہے لیکن ہم اس کو یہاں لانے سے قاصر ہیں آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فرمایا کہ ان کے ساتھ جاؤ چنانچہ حضرت علی شہد کی مکھیوں کےپیچھے روانہ ہوگئکچھ دیر بعد شہد لے کر آئے اور صحابہ کرام نے شہد کو استعمال کیااسی دوران دوبارہ پھر شہد کی مکھیوں کے بھنبھنانے کی آوازیں سنائی دیں ۔

صحابہ کرام نے عرض کی یا رسول اللہ ﷺ پھر ویسے ہی آوازیں آرہی ہیں تاجدار ِ مدینہ نے فرمایا کہ میں نے ان سے پوچھا ہے کہ یہ کڑوے پھول کیسے شہد بن جاتے ہیں، شہد کی مکھیوں نے عرض کی یا رسول اللہ ہماری ایک شہد کی مکھی امیر ہے ہم سب آپﷺ کی ذات پر مل کر درود بھیجتی ہیں۔چنانچہ یہ کڑوے پھولوں کے رس شہد بن جاتے ہیں۔ سبحان اللہ یہ شہد کی مٹھاس اور شفاء کی وجہ۔اس کی طوالت/قطر اس کا (ڈیڈھ۱/۵) گنا بنتا ہے.اور اتنی محنت کے باوجود ایک مکھی اپنی پوری زندگی کے دوران ایک چمچ کا (12)حصہ شہد پیدا کرتی ہے.آدھا کلو شہد بنانے کے لیے مختلف مکھیوں کو(55) ہزار میل کا سفر طے کرنا پڑتا ہے. اور(20)لاکھ پھولوں کا رس ملا کر

بڑی مشکل سے آدھا کلو شہد بنتا ہے. شہد کی مکھی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی5 آنکھیں ہوتی ہیں اور دو معدے ہوتے ہیں.ایک معدے میں وہ اپنی نامل خوراک رکھتی ہے. اور دوسرے معدے میں جو پھولوں کا رس اکھٹا کر کے لاتی ہے اس کو سٹور کرتی ہے۔

Leave a Comment