جوڑوں کا درد ہڈیوں کی کمزوری کیلشیم کی کمی مکمل خاتمہ

انسانی جسم خون ، گوشت پوست اور ہڈیوں کے ڈھانچے کا مجموعہ ہے .اور یہی ہڈیاں جسم کو ساخت ، مضبوطی اور خوبصورتی فراہم کرتی ہیں . ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض سے متعلق جدید طب کا یہ ماننا ہے کہ یہ بیماریاں اچانک نہیں گھیرتیں بلکہ اس میں بہت سے عوامل کارفرما ہوتے ہیں . نوعمری اور جوانی میں ان تکالیف کا تدارک نہ کرنا جو بڑھاپے میں پریشانی کا سبب بن سکتی ہیں ،

عمر کے حساب سے غیر متوازن غذا کا استعمال ، چوٹ لگنے پر لاپرواہی ، انسانی جسم کی استعداد سے بڑھ کر کام کرنا بڑھتی عمر میں ہڈیوں اور جوڑوں کی تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ والدین سے نقص شدہ ڈی این اے کا بچے میں منتقل ہونا ، ایسا کام کرنا جس میں جوڑوں پر دباؤ پڑے ، پریشانی ، ذہنی دباؤ اور ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دینا بہت سی پیچیدگیوں کا سبب بنتا ہے ۔ ڈاکٹر عام طور پر اس کاسبب کیلشیم کی کمی بتاتے ہیں ۔ اگر آپ اپنی ہڈیوں کو ہمیشہ مضبوط رکھنا چاہتے ہیں تو پھلوں سبزیوں زیتون کے تیل اور مچھلی وغیرہ کو اپنی روزمرہ کی خوراک کا حصہ بنائیں ۔ پالک ، شلجم ، مچھلی ، تل ،بادام اود دودھ کا زیادہ سے

زیادہ استعمال کریں۔ یہ بڑھتی عمر میں ہڈیوں میں آنے والی کمزوری سے تحفظ فراہم کرتے ہیں ۔ بولو گنا یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ غذائیں امراض قلب ، الزائمر اور کینسر جیسے امراض سے بچانے میں بھی مدد دیتی ہیں ۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ عام طور پر عمر بڑھنے سے کولہوں کے جوڑ کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور ان میں فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تاہم یہ غذائیں ان ہڈیوں اور جوڑوں کو مضبوطی فراہم کرتی ہیں اور کیلشیم اور میگنیشیم کی ضروری مقدار مہیا کرتی ہیں ۔آپ نے ان دونوں نسخوں کو ایک ہی دن یعنی ایک نسخے کو صبح او ر دوسرے کو شام کے وقت استعمال کرنا اس کا استعمال صبح کے وقت کرنا ہے رات کو سات بادام پانی میں

بھگو کر رکھ دیں صبح ان کا چھلکا اتار کر اچھی طرح چبا کر کھالیں۔اوپر سے ایک گلاس دودھ پی لیں اس کا استعمال آپ نے شام کے وقت کرنا ہے ۔تین چھوہاروں کو باریک باریک کاٹ لیں اور کاٹنے کے بعد چھوہاروں کو ایک گلاس دودھ میں ملا لیں۔ساتھ ہی اس میں ایک چمچ خشخاش بھی ملا لیں ان دونوں کو ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں اور درمیانی آنچ پر پانچ منٹ تک اُبالیں ۔ جب نیم گرم رہ جائے تو اس کا استعمال کریں ذائقہ کیلئے اس میں مصری بھی ملا سکتے ہیں اس کا استعمال آپ نے شام کے وقت کرنا ہے ۔ اگرآپ ان دونوں نسخوں کا استعمال کریں گے تو آپ ایک ہفتے میں ہی دیکھیں گے کہ جسم میں کیلشیم کی کمی پوری ہونے لگے گی ہڈیوں سے آنیوالی کٹ کی

آواز دور ہوجائیگی ۔جوڑوں اور گھٹنوں کے درد میں آرام ملے گا۔ بادام ہمارے جسم کیلئے بہت فائدہ مند ہوتا ہے ۔بادام میں کیلشیم کیساتھ ساتھ فائبر پروٹین میگنیشیم اور منرلز پائے جاتے ہیں یہ ہمارے جسم کیلئے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں ۔ خشخاش ہمارے صحت کیلئے بہت مفید ہوتی ہے ۔ اس میں کیلشیم زنک اور کاپر جیسے غذائی اجزاء بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں یہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے اہم کردار ادا کرتی ہے ۔ جسم میں کیلشیم کی کمی ہونے کی دو بنیادی وجہ ہوتی ہیں یا تو ہم اپنے کھانے والی چیزوں میں کیلشیم لیتے ہی نہیں یا پھر لیتے ہیں تو کیلشیم لگتا نہیں اور خشخاش ان دونوں میں فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں کیلشیم بھرپور مقدار میں ہوتا ہے اس کے علاوہ

یہ آسانی سے ہضم بھی ہوجاتا ہے ۔ اسی کے ساتھ پٹھوں میں ہونے والے درد اور جکڑن ختم کرنے کیلئے یہ فائدہ مند ثابت ہوتی ہے ۔ چھوہارے میں کیلشیم بھرپور مقدار میں ہوتا ہے بہت سے لوگ کیلشیم کی کمی کیوجہ سے جسم میں کمزوری سستی تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں ۔اس میں چھوہارے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Leave a Comment