غصے میں جو چھوڑ جائے وہ واپس آسکتا ہے لیکن جو مسکرا کر چھوڑ جائے وہ کبھی واپس نہیں آتا

کبھی بھی کسی کو نیچی نظر سے مت دیکھو کیونکہ تمہاری جو حیثیت ہے وہ تمہاری قابلیت نہیں بلکہ اللہ کا تم پر کرم ہے۔ مفت میں صرف ماں باپ کا پیار ملتا ہے اس کے بعد دنیا میں ہررشتے کے لیے کچھ نہ کچھ چکانا پڑتا ہے۔ اگر اللہ پاک تمہاری دعائیں پوری کر رہا ہے تو وہ تمہار ا یقین بڑھا رہا ہے ۔ اگر دعائیں پوری کرنے میں دیر کررہا ہے تو تمہار اصبر بڑھا رہا ہے۔

اگر تمہاری دعاؤں کوجواب نہیں دے رہاتو وہ تمہیں آزمارہا ہے۔ اس لیے ہمیشہ دعا مانگتے رہو۔اگر حالات پر آپ کی گرفت مضبوط ہے تو زہر اگلنے والے آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ کبھی ماں باپ کی یاد آئے تو بہن بھائی مل کر بیٹھا کر و کسی کے چہرے ماں مسکرائی نظر آئے گی کسی کے لہجے میں باپ۔ لاکھوں کو دوست بنانا کوئی بڑی بات نہیں بات یہ ہے کہ ایسا دوست بناؤ جو تمہارا اس وقت ساتھ دے جب لاکھوں تمہارے مخالف ہوں۔ زندگی کا مزہ ہی تب ہے جب چاروں طرف سے لوگ تمہیں ہرانے میں لگے ہوں اور تم بیچ میں شیر کی طرح اپنے وجود کو باقی رکھےہو۔جانے والے کو جانے دیجئے۔آج رک بھی گیا تو کل چلا جائے گا۔ کہتے ہیں مرد وہ ہے جو اپنی بہن کے نصیب سے ڈر کر

دوسروں کی بہن کے جذبات سے نہ کھیلے۔ کسی کو دکھ دینے میں رعائیت ضرور کرنا کیونکہ یہ پلٹ کر ضرور آتے ہیں۔ خاموشی سے کی گئی دعا اور محبت دونوں بہت طاقت رکھتی ہیں۔ وقت سب کو ملتا ہے زندگی بدلنے کے لیے لیکن زندگی کسی کو دوبارہ وقت بدلنے کے لیے۔ یادرکھو نماز پانچ وقت اور اخلاق چوبیس گھنٹے فرض ہے۔ نادان ڈھول کی مانند ہوتا ہے ،بلند آواز ہوتا ہے مگر اندرسے خالی ہوتا ہے۔ اگر اولاد کو تحفہ نہ دیا جائے تو وہ کچھ وقت روئے گی مگر علم نہ دیا جائے تو وہ عمر بھر روئے گی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جوشخص تم پر غصہ کرے مگر پھر بھی تعلق ختم نہ کرے وہ برے وقت میں تمہارا ساتھی ہے۔ جو ظلم کے ذریعے عزت چاہتا ہے

اللہ اسے انصاف کے ذریعے ذلیل کرتا ہے۔ ایک عورت نے کسی عالم سے پوچھا اسلام نے ہمیں شو ہر کی اطاعت اور فرمانبرداری کا پابند کیوں کیا ہے؟شوہر کو ہماری اطاعت کا پابند کیوں نہیں بنایا؟ عالم نے پوچھا تمہارے کتنے بیٹے ہیں۔ عورت بولی ۔ تین اس پر عالم نےجواب دیا اللہ نے تجھے ایک مرد کی اطاعت کا حکم دیااور تین مردوں تیری اطاعت کا حکم دیا تیری اطاعت کیے بغیر اور تیرے ساتھ اچھا معاملہ کیے بغیر وہ ہر گز جنت میں داخل نہیں ہوسکیں گے ۔ اب تم بتاؤ کہ زیادہ پا بند کون ہے ۔ عور ت نے جوا ب دیا: بے شک اسلا م کی نعمت پر میں اللہ کا شکر اد ا کرتی ہوں۔ انسان جو چاہے وہ کرنے سے قاصر ہے جب کہ اللہ پاک جو چاہے وہ کرنے پر قادر ہے پھر بھی ہم قادر کو چھوڑ کر قاصر سے امید لگائے بیٹھے رہتے ہیں۔

Leave a Comment