اردو نیوز! کبھی میرا دل کرتا ہے میں چیخ چیخ کررو دو کیوں؟اپنے گناہوں اور اس کی رحمت کو دیکھ کر مجھ عام سے بندے سے اتنی محبت میرے اتنے گناہ اور پھر بھی میرے کانوں تک حی علی الفلاح کی صدا پہنچاتا ہے وہ بار بار مجھے فلاح کی طرف لے آتا ہے اور پھر تہجد میں بھی مجھ دنیا ساز کو ملاقات کا موقع دے دیتا ہےاس نے کبھی نہیں کہا کہ اب کیوں آئے ہو
وہ مالک ہو کر مجھ حقیر کا انتظار کرتا ہے اس کو تو حاجت نہیں میرے سجدوں کی مگر وہ پھر بھی بار بار سجدے کی طرف بلا لیتا ہے میں قطرہ مانگوں تو سمند ر دیتا ہے اس کے سوا کون ہے کون ہے بھلا؟ایسی محبت کرنے والا ایسی محبت کرنے۔والا ہدایت اور اللہ کی محبت دو ایسی چیزیں ہیں جو انسان کو مانگے بغیر نہیں ملتی جب انسان سے اللہ راضی ہونے لگتا ہے تو بندے کو اپنے عیبوں کا پتہ چلنا شروع ہوجاتا ہے اور یہی اس کی رحمت کی پہلی نشانی ہے کسی انسان کے لئے ساری ساری رات رو کر دیکھو تم مزید پریشان ہوجاؤ گے لیکن اللہ کی یاد میں ایک آنسو بہا کر دیکھو تمہارا دل پرسکون ہوجائے گا کل کی فکر مت کرو جس رب نے آج تک سنبھال لیا ہے وہ کل بھی تمہیں سنبھال لے گا
بس بھروسہ اپنے رب پر رکھو ایک دوسرے کے رزق پر نظر مت رکھو کیونکہ اللہ سے بہتر کوئی تقسیم کرنے والا نہیں صبر رکھو آنے والا کل بہت خوبصورت ہوگا آپ کو پتہ ہے کسی کو معاف کردینے سے انسان کی اپنی روح پاک ہوجاتی ہے جب اللہ کسی انسان کو پسند کرتا ہے تو اس کی پریشانیاں بڑھا دیتا ہے۔تا کہ اسے اپنے قریب کر سکے جہاں سے ہماری سوچ ختم ہوجاتی ہے ٹھیک وہاں سے اللہ کا فیصلہ شروع ہوجاتا ہے اللہ سے مانگنے کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ آپ اپنے جذبات کو الفاظ کا روپ نہ بھی دے سکیں تب بھی وہ آپ کے جذبات کو آپ سے بہتر جانتا ہے اپنے رب سے جو بھی مانگو رب کو ہی مانگو جب رب تمہارا ہوگا تو سب تمہارا ہوگا محبت اپنے بندوں سے کمال رکھتا ہےوہ ایک اللہ ہے جو سب کا خیال رکھتا ہے
اے اللہ اس وقت کو آسان کر دے جس میں بے چینیاں اور پریشانیاں انسان کو بے حال کئے رکھتی ہیں ہم سب کو اس وقت سے نجات عطا فرمادے جب انسان رب سے محبت کرتا ہے تو پھر اللہ انسان کے دلوں میں صرف انہی لوگوں کو بسنے دیتا ہے جو ان کے لئے محبت کے اہل ہوتے ہیں یاد رکھنا کسی انسان کے سامنے رو گے گڑگڑاؤ گے۔تو یقینا ٹھکرا دیئے جاؤ گے اور اگر اللہ کے سامنے روؤ گے تو مقبول ٹھہرو گے جب میرے پاس کوئی نہیں تھا تب میں نے اپنے رب کے آگے سر جھکا کر دیکھا اس نے مجھے اپنی محبت سے ملوا دیا میرے پاس الفاط نہیں تھے جو میری تکلیف کو بیان کر پائیں تو میں سجدے میں رو کر اس کو پکارنے لگا اور جب میں نے سجدے سے سر اٹھایا تو میرا دل پرسکون تھا میں نے اپنا وجود بہت ہلکاپایا اور مجھے اس دن یقین ہوگیا کہ
میرا رب مجھ سے بہت محبت کرتا ہےالفاظ کی ضرورت تو انسانوں کو سمجھانے کے لئے ہوتی ہے مگر وہ رب تو سب جانتا ہے وہ رب تو کچھ نہیں بھولتا وہ رب تو کچھ بھی نہیں بھولتا یاد رکھو جو اللہ کی ذات پر کامل یقین رکھتےہیں ان کے لئے معجزے بھی اسی دنیا میں ہوتے ہیں اور ٹوٹنے کے بعد جو تمہیں ہمت آتی ہے دراصل تمہیں اللہ تھام چکا ہوتا ہے۔آج جو تمہیں کسی لائق نہیں سمجھتے ایک دن کائنات کا مالک انہی سے تمہاری تعریف کروائے گا محنت ضائع نہیں جاتی تم دیکھنا تمہارے نصیب کا ستارہ بھی چمکے گاایک دن جو مذاق اڑاتے ہیں اڑانے دو تم بس محنت کرتے جاؤ اور رب پر بھروسہ رکھو آج کی یہ مشکلیں آج کے یہ دکھ آج کی یہ اذیتیں ایک دن تمہیں ایسا مقام نصیب کریں گیکہ تم حیران ہوگے اپنے رب کا شکر ادا کرو گے تو
پھر اس دن تم یہ ساری تکلیفیں بھول چکے ہو گے وہ ساتھ ہے تمہارے اللہ کا وعدہ ہے وہ ساتھ ہے تمہارے ہر لمحہ اور وہ غفور رب محنت کا بدلہ دوگنا کر کے دیتا ہے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
Leave a Comment