اردو نیوز! عیدالاضحی کے موقع پر قومی ٹیم ملک سے دور انگلینڈ میں سیریز کھیل رہی ہے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدکی نماز ادا کی جس کی امامت سرفراز احمد نے کروائی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے مانچسٹر میں عید کی نماز ادا کر لی ہے ، نماز کے بعد تمام کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی
، عید کی نماز کی امامت سابق کپتان سرفراز احمد نے کروائی اور خطبہ بھی دیا ۔یاد رہے کہ آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ ہونے جارہاہے جبکہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔ انگلینڈ نے اس سے قبل پاکستان کو ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا تھا ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہم نے بہت زیادہ سکور کھا یا جس کی وجہ سے شکست ہوئی ۔میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جو مومینٹم بلے بازوں نے شروع میں بنا یا اس کے آگے لے کر نہیں چل سکے ۔کپتان نے کہا کہ میری اپنی وکٹ ایک اہم وقت پر گری لیکن ہمیں رنز کا تعاقب کرنا چاہیے تھا کیونکہ ہم یہ پہلے کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ
میں اپنے سپن باولرز سے خوش ہوں لیکن ہمارے فاسٹ باولرز کو بہت زیادہ سکور پڑا اور ہم اگلے میچ میں اس چیز پر کام کریں گے ۔بابراعظم نے مزید کہا کہ اگلے میچ میں پرفارمنس بہتر کرنے کی امید رکھتا ہوں ۔
Leave a Comment