بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہوگا محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

اردو نیوز! منگل کے روز کشمیر،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کشمیر،اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے صوبہ پنجاب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ ملک بھر میں مون سون سیزن کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارشیں ہورہی ہیں جبکہ بعض شہروں میں آئندہ دنوں بارش کا امکان ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ پنجاب بھر میں اگلے چند روز تک جاری رہے گا، بارشوں سے صوبے کے میدانی نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔مون سون کے حوالے سے نئی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے جہلم میں نچلے درجہ کے سیلاب کا بھی اندیشہ ہے۔

دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ رات میں خضدار اور گردونواح میں بارش ہوسکی ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت39ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔ادھر کراچی میں بھی موسم خوشگوار ہے، صبح سویرے ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختو نخوا،پنجاب ،کشمیر اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

Leave a Comment

error: Content is protected !!